کوئی بھی کینسر اتنا مضبوط نہیں ہے کہ جوبچوں کی مسکراہٹوں میں موجود محبت کو روک سکے نادیہ جمیل

0
25

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل کا کہنا ہے کہ کوئی بھی کینسر اتنا مضبوط نہیں ہے کہ جو ان کی مسکراہٹوں میں موجود محبت کو روک سکے۔

باغی ٹی وی : سماجی کارکن و اداکارہ نادیہ جمیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ماضی کی ایک یادگار ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ بچوں کےساتھ کھیل رہی ہیں ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچے اداکارہ کے ساتھ کھیلتے ہوئے بہت خوش نظر آرہے ہیں۔
https://www.instagram.com/p/CFNrD3QhXHT/
نادیہ جمیل نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ یہ بچے میرا دل ہیں میری حوصلہ افزائی ہیں اور انہی سے مجھے ہمت ملتی ہیں۔

بریسٹ کینسر جیسے موذی مرض کو بہادری اورہمت سے شکست دینے والی اداکارہ نے لکھا کہ میں ہر دن ماضی کے ان خوبصورت دنوں کو یاد کرتی ہوں اور واپس ان دنوں میں جانے کی خواہش رکھتی ہوں جو میری پہچان ہیں جہاں سے میں تعلق رکھتی ہوں۔

اُنہوں نےلکھا کہ یہ وہ ہیں جو مجھے ہر طرح سے قبول کرتے ہیں اگر انہیں دل سے پیار دیا جاتا ہے تو وہ بھی جواب میں دل سے محبت دیتے ہیں اور یہ ننھے بچھ اس محبت کے مستحق ہیں-

نادیہ جمیل نے لکھا کہ میرا مقدر ان بچوں کے ساتھ اس کمرے میں ہے کوئی بیماری نہیں جو مجھے ان سے دور رکھ سکے-

سماجی کارکن نے بچوں کی مُسکراہٹ کو ایک بہترین علاج قرار دیتے ہوئے لکھا کہ اپنی زندگی کے مشکل ترین وقت میں ان بچوں کی خوبصورت مُسکراہٹیں میرے لیے ایک بہترین علاج ثابت ہوا ہے کوئی بھی کینسر اتنا مضبوط نہیں ہے کہ جو ان کی مسکراہٹوں میں موجود محبت کو روک سکے۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ان بچوں کی وجہ سے مجھے تاریکی میں بھی روشنی ملتی ہے-

میں ایسا ملک چاہتی ہوں جس میں ہر عقیدے اور ہر صنف کا احترام کیا جائے اور ہر ایک کو انصاف ملے نادیہ جمیل

Leave a reply