کوئی دشمن نہیں سب دوست ہیں.آج امریکہ کا فتح کا دن ہے،جوبائیڈن نے امریکی عوام کو نوید سنادی

باغی ٹی وی : امریکہ کے نومتخب صدر جو بائیڈن نے قوم سے اپنے پہلے خطاب کرتےہوئے کہا کہ عوام کو تقسیم کرنے کی بجائے جوڑنے کا عہد کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم ختم،کوئی دشمن نہیں سب دوست ہیں.آج امریکی عوام کی فتح کا دن ہے،

بائیڈن نے کہا کہ میں امریکی تاریخ میں ریکارڈ ووٹ حاصل کر کے صدر منتخب ہوا ہوں اور ہم امریکہ کو ایک بار پھر دنیا بھر میں قابل احترام بنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مڈل کلاس افراد ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، ہم انہیں مضبوط بنائیں گے۔ عوام نے مجھے ملکی معیشت کی بہتری کے لیے چنا ہے.نیے امریکی صدر نے کہا کہ میں ایک ایسے صدر ہوں گا جو تفرقہ پھیلانے کے بجائے لوگوں کو آپس میں ملائے، جو نیلی ریاست (ڈیموکریٹس) یا لال ریاست (رپبلکن) نہیں دیکھے گا بلکہ پورا امریکہ دیکھے گا اور اپنا پورا دل و جان لگا کر اپنی قوم کے اعتماد جیتنے کی کوشش کرے گا۔

جنہوں نے میرے حق میں یا خلاف ووٹ دیا،ان سب کا صدر ہوں گا۔ عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔نومنتخب امریکی نائب صد ر کملا ہیرس نے قوم سے اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ جمہوریت کے تحفظ کی کوششیں قربانیاں مانگتی ہیں۔امریکی عوام نے اُمید، اتحاد اور شائستگی کا انتخاب کیا ہے۔ ہمیں محنت اور عوام کی محبت کی وجہ سے کامیابی ملی.

واضح رہے کہ امریکی صدارتی الیکشن ڈیموکریٹک پارٹی کے جوبائیڈن نے جیت لیا۔ جبکہ کملا ہیرس امریکی نائب صدر منتخب ہو گئیں۔

امریکی نشریاتی اداروں سی این این، این بی سی نیوز اور سی بی ایس نیوز نے بھی اپنی رپورٹس میں کہا کہ فیصلہ کن ریاست پنسلوینیا میں کامیابی کے بعد جو بائیڈن انتخاب میں فاتح قرار پائے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق 77 سالہ جوبائیڈن امریکی تاریخ کے معمر ترین صدر ہوں گے۔ انہوں نے 74 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دی ہے۔

آپ کوامریکی صدرمنتخب ہونے پرمبارکباد،دنیا میں امن قائم کرنے کےلیے مل کرکام کریں گے :عمران‌ خان
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انھوں نے صدارت کے لیے مقررہ 270 الیکٹورل کالج کا ہدف 290 الیکٹورل کالج ووٹس لے کر حاصل کر لیا ہے۔اے ایف پی کے مطابق جوبائیڈن نے سابق صدر باراک اوباما کے صدر 8 سال تک بطورِ نائب صدر فرائض انجام دیئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.