کوئی غیرملکی سازش نہیں ہوئی،نیشنل سیکیورٹی کمیٹی نے سب کچھ واضح کیا،ترجمان دفتر خارجہ

0
69

کوئی غیرملکی سازش نہیں ہوئی،نیشنل سیکیورٹی کمیٹی نے سب کچھ واضح کیا،ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ترکی، چین سعودی عرب سمیت دوست ممالک نے نئے وزیر اعظم کو مبارکباد دی،

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے معیشت کو مستحکم بنانے کے عزم کا اظہارکیا وزیر اعظم نے ترکی، چین اورسعودی عرب کا شکریہ ادا کیا،وزیر اعظم نے بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کیلئے کوششوں کا اعلان کیا،وزیر اعظم رواں ہفتہ کے آخر میں وفد کے ہمراہ سعودی عرب جائیں گے،حنا ربانی کھر نے 19 اپریل کو وزیر مملکت کے عہدے کا چارج سنبھالا،امریکی کانگریس وومن الہان عمر نے پاکستان کا دورہ کیا،رکن امریکی کانگریس الہان عمر کشمیر اور لاہور بھی گئیں،حنا ربانی کھر کو بھی مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ نے مبارکباد کے ٹیلیفون کیے،پاکستان نے مختلف ممالک پر اسلامو فوبیا کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششوں پر زور دیا،پاکستان کرتار پور کے حوالے سے بھارتی پراپیگنڈہ کو مسترد کرتا ہے،پاکستان کرتار پور کے حوالے سے بھارتی پراپیگنڈے کو مسترد کرتا ہے،اقلیتوں کے مقدس مقامات کی مکمل حفاظت اور دیکھ بھال پر پاکستان کو فخر ہے،دہلی میں پاکستان ہائی کمیشن نے 2200 سکھ یاتریوں کو بیساکھی کیلئے ویزے جاری کئے

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار سے سوال کیا گیا کہ مراسلہ سے متعلق نیشنل سیکیورٹی کمیٹی اجلاس کے بعد بہت کنفیوژن ہے،جس کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی میں ہونے والی بحث کو دیکھنا ہو گا،این ایس سی کے دونوں اجلاسوں میں کوئی کنفیوژن نہیں ہے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی نے سب کچھ واضح کیا ہے،سیکیورٹی ایجنسیز نے بتایا کہ کوئی غیر ملکی سازش نہیں ہوئی،اسد مجید کے حوالے سے میڈیا میں چلنے والی خبریں مکمل طور پر بے بنیاد تھیں، اور ہیں کمیٹی اجلاس میں سفیر اسد مجید ہو کوئی دباؤ نہیں ڈالا گیا کسی سفیر پر دباؤ نہیں ڈالا جاسکتا.

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخارکا مزید کہنا تھا کہ مراسلے کوکئی روز تک کو دبانے کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں۔ ٹیلیگرام جیسے ہی دفترخارجہ پہنچا اور قانون کے مطابق متعلقہ حکام کے حوالے کیا گیا مراسلہ قومی سلامتی کمیٹی میں زیر بحث لایا گیا اور پھر ڈی مارش دیا گیا

چند ماہ بعد عمران خان خود کہیں گے کہ مراسلے والی بات غلط تھی،مبشر لقمان

آج پھر کہتا ہوں کہ مراسلے سے متعلق جو بھی کہا تھا وہ سچ ہے،عمران خان

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ، امریکی ردعمل بھی آ گیا

دھمکی آمیز خط کونسی شخصیت کو دکھانا چاہتے ہیں؟ حکومت کا بڑا اعلان

وزیراعظم کو دھمکی آمیز خط کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا

دھمکی آمیز خط ،وزیراعظم نے سینئر صحافیوں کو دکھانے کا اعلان کر دیا

دھمکی آمیز خط کے بارے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ گئے

قوم سے خطاب مؤخر،خط کس نے لکھا ؟کتنی سخت زبان،کیا پیغام،عمران خان نے سب بتا دیا

پیکنگ ہو گئی ،عمران خان کابینہ کے وزرا بیرون ملک بھاگنے کو تیار

وزیراعظم کو دھمکی آمیز خط کس نے بھیجا؟ بحث جاری

Leave a reply