حساب لیا جائے گا کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی،شبلی فراز کا دبنگ اعلان

0
31

حساب لیا جائے گا کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی،شبلی فراز کا دبنگ اعلان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہماری حکومت سیاسی غنڈہ گردی نہیں ہونے دے گی

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا بیانیہ فیٹف سے لیکر سیاسی اور ملکی مفاد کے خلاف ہے،پی ڈی ایم کے بیانیے سے پاکستان کی فتح کو ناکام بتانے کی کوشش کی گئی،ملک کو عدام استحکام سے دوچار کرنے کے لیے یہ بیانیہ بنایا جارہا ہے ،بہادر پاک فوج کا نشانہ بنایا،مورال ڈان کرنے کی کوشش کی گئی،ایسے بیانات پر حساب لیا جائے گا کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی،

شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ جب حکومت سنبھالی ملک کی معیشت خراب تھی، ہم دیوالیہ کےقریب تھے ،اگر ہم ڈیفالٹ ہوجاتے تو ملک کی کرنسی بہت حد تک گرجاتی ،وزیراعظم نے دوست ممالک کےساتھ مل کر ملک کودیوالیہ سے بچایا ،ہم کورونا کے دوران مشکلات سے بہترین حکمت عملی سے نمٹیں ملک پرقرضوں کا انبار تھا، اقساط دینی تھیں،وزیراعظم عمران خان نے معیشت کو استحکام دیا ڈان لیک،اے پی سی ،پی ڈی ایم،مزارقائد ،گوجروانوالہ اورکوئٹہ جلسہ سب نے دیکھا، اپوزیشن نے ملک کی خدمت نہیں کی بلکہ منافقت کی سیاست کی،

شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ اداروں میں ٹکراؤ کی کیفیت پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،کراچی میں مزارقائد کی توہین کی گئی، بلوچستان کےخلاف بات کی گئی،ایاز صادق نے ایسی تقریر کی جس سے پاکستان میں بحث چھڑ گئی ،ایازصادق اور جلسوں کی تقاریر کو ہمارے خلاف استعمال کیاجارہا ہے،ایازصادق کو کوئی ندامت نہیں ہے، نہ معافی مانگنا چاہتےہیں اور نہ تردید کی ،عدم استحکام 2017میں "مجھے کیوں نکالا” کی صورت میں نظر آیا،سیاسی بدمعاشوں کو ملک کا تاثر مسخ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،

شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ عطاالرحمان کی تقریر بھی اسی زمرے میں تھی،اداروں کو بھونڈے انداز میں مخاطب کیا گیا،اداروں کو تقسیم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،پی ڈی ایم جلسے میں آزاد بلوچستان کا نعرہ لگایا گیا،پاکستان میں اس وقت ہائبرڈ وار چلی رہی ہے،عدم استحکام کےلیے معیشت اور د فاع کو نشانہ بنایاجاتا ہے،ہمارےسپہ سالارسے متعلق کتنی غلط باتیں ہورہی ہیں،جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں،اس طرح باتوں سےملکی مفاد کو آپ آگے نہیں پیچھےکی طرف دھکیل رہے ہیں،

ایاز صادق اکیلا نہیں، ہم ساتھ ہیں، اہم شخصیت ایاز صادق کے گھر پہنچ گئی

مودی کا جو یار ہے،ایاز صادق غدار ہے،لاہور کی سڑکوں پر بینرز لگ گئے

غداری کا مقدمہ، کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر لاہور ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ

ن لیگی قیادت پر غداری کا مقدمہ درج کروانے والے بدر رشید کی گورنر پنجاب کے ساتھ تصاویر وائرل

ن لیگی قیادت پر بغاوت کے مقدمے کا مدعی خود ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا

ریاستی اداروں کے خلاف بولنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے،شہر یار آفریدی

مولانا فضل الرحمان نے بھی ایاز صادق کے بیان کی حمایت کر دی،کہا ایاز صادق نے سنجیدہ بات کی

میرے پاس قومی سلامتی کے بے شمار راز،معافی نہیں مانگوں گا،ایاز صادق

شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ گستاخانہ خاکوں کے خلاف وزیراعظم نے اپنا ردعمل ظاہر کیااور مختلف ممالک کو خطوط لکھے ،سارے پاکستان کو پتہ ہے اپوزیشن کی سیاست سے ملک کے اندر اور باہر کیا ہوا،مسلم لیگ ن کس سسٹم کی مرہون منت ہے سب کو پتا ہے،یہ وہ لوگ ہیں جنھوں نے سیاسی جدوجہد نہیں کی،انہوں نے ملکی سالمیت کے خلاف کچھ کیاتو ان کو قوم سزا دے گی

شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن اب انقلابی بن رہی ہے، اب ان کو احمد فراز یاد آرہے ہیں،جب احمد فراز حیات تھے تو پیپلزپارٹی نے ان کےساتھ کیا کیا؟احمد فراز نے مجھے نہیں کہا تھا کہ بیٹا کبھی کرپٹ لوگوں کا تحفظ کرنا ،اب ان کو احمد فراز یاد آتا اور مجھےاحمد فراز کے طعنے دیتے ہیں،جب احمد فراز زندہ تھے تب ان کا نام بھی نہیں لیتے تھے،ایسی منافقت نہ کریں

ایاز صادق کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کے لیے درخواستیں،وزیر داخلہ کا ردعمل آ گیا

Leave a reply