کوئی بھی زبان بولنے والاہو، قانون کی نظر میں سب برابر ہیں،شرجیل میمن

0
33

کوئی بھی زبان بولنے والاہو، قانون کی نظر میں سب برابر ہیں،شرجیل میمن

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ حیدر آباد واقعہ کو لسانی رنگ نہ دیا جائے،کوئی بھی زبان بولنے والاہو، قانون کی نظر میں سب برابر ہیں،

پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کل کے واقعہ میں ایک سیاسی جماعت کے کچھ عناصر شامل تھے، بعض سیاسی جماعتیں چاہتی ہیں کہ امن و امان خراب ہو،ہم اس وقت کسی واقعہ کو ہوا نہیں دینا چاہتے،سندھ پرامن اور صوفیوں کی دھرتی ہے، سندھ لسانیت پر یقین نہیں رکھتا،جب بھی کوئی واقعہ ہوا سندھ حکومت فوری متحرک ہوئی، عوام کو شرپسندوں سے ہوشیار رہنا چاہیے پاکستان ایک گلدستہ ہے کوئی بھی زبان بولنے والے ہوں وہ بھائی ہیں شرپسند عناصر امن خراب کرنا چاہتے ہیں لیکن حکومت ایسے عناصر سے آگاہ ہے، کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہو گی انصاف ہو گا، سوشل میڈیا پر مختلف اکاؤنٹس سے یہ خبریں چلیں،ان میں سے چند اکاؤنٹ ہولڈرز کا ایک ڈیڑھ سال پہلے انتقال ہو چکا ہے، فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی نے اسرائیل اور انڈیا سے فنڈنگ لی ہے، عمران خان کیخلاف فوری آرٹیکل 6 لگنا چاہیے،دکانیں بند کرانے والے 28 افراد کو ہم نے گرفتار کر لیے ہیں،

فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

علاوہ ازیں سہراب گوٹھ میں گزشتہ روز پرتشدد احتجاج کا معاملہ ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کی بھاری نفری سہراب گوٹھ کے علاقے میں موجود رہی، پولیس حساس علاقوں میں گشت کرتی رہی،

قبل ازیں حیدرآباد کے ہوٹل میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے قتل کیے جانے والے شہری کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی  حیدرآباد میں ہوٹل میں مبینہ طور پر بل کی ادائیگی پر جھگڑے کے دوران قتل ہونے والے شہری بلال کاکا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کردی گئی۔رپورٹ کے مطابق بلال کاکا کے جسم پرگولی کے نشانات نہیں ملے جبکہ سر پر زیادہ چوٹیں آنے اور پھیپھڑے پھٹنے سے بلال کی موت ہوئی۔پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بلال کاکا کے کندھوں،کمر سمیت جسم پر تشدد کے نشانات تھے۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بلال کو 12 جولائی کی صبح 4 بج کر 25 منٹ پر مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا تھا۔

Leave a reply