کون کتنی نشستیں لے گا مبشر لقمان کی چڑیل نے کھرا سچ میں سب بتادیا

17 جولائی کو پنجاب میں کانٹے دار ضمنی انتخابات ہونے جارہے ہیں اس حوالے سے نجی چینل پی این این ٹاک شو کھرا سچ کے میزبان اور پاکستان کے نامور اینکر پرسن مبشر لقمان نے اپنی چڑیل کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ: ان انتخابات میں کونسی جماعت کتنی نشستیں جیتنے والی ہیں۔ 

مبشر لقمان کے مطابق: پنجاب کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن، تحریک انصاف اور تحریک لبیک ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی لیکن پیپلزپارٹی نے یہاں پر ایک کامیاب سیاسی چال کھیل دی ہے۔

مبشر لقمان نے اپنے پروگرام کھرا سچ میں بتایا کہ: پنجاب ضمنی انتخابات میں بیس نشستوں میں سے تقریبا تیرہ سے چودہ نشستیں مسلم لیگ نواز جیت جائے گی جبکہ چار نشستیں تحریک انصاف جیتے گی اور باقی دو پر دونوں جماعتوں کا کانٹے دار مقابلہ ہوگا۔

مبشر لقمان نے واضح کیا کہ: کچھ نشستیں تو بالکل واضح ہیں جس میں پی پی 168 ہے جس پر مسلم لیگ ن کا کوئی مقابلہ ہی ممکن نہیں ہے۔

اینکرپرسن نے دعوی کیا کہ: اس ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف سے ٹکٹوں کی تقسیم میں کافی "بلنڈرز” ہوئے ہیں وہی مسلم لیگ ن سے بھی کچھ غلطیاں ہوئی ہیں لیکن راوی کہتا ہے کچھ غلطیاں ہر سیاسی جماعت کی مجبوریاں ہوتی ہیں۔

مبشر لقمان کا تحریک انصاف کے بلنڈرز بارے کہنا تھا کہ تحریک انصاف اپنے بیانیہ کے حوالے سے کافی حد تک مبہم اور کافی الجھن کا شکار نظر آرہی ہے۔ کیونکہ تحریک انصاف میں اس وقت دو بڑے دھڑے وجود اختیار کرچکے ہیں جس میں ایک وہ ہے جو مار دھاڑ کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں اور دوسرا دھڑے کی مثال انہوں نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے ایک بیان حوالہ دیتے ہوئے کہ ان کا یہ یقین ہے کہ ہمارے راستے میں جو کوئی بھی آئے اسے اڑا کر رکھ دینا چاہئے۔

مبشر لقمان نے مزید وضاحت کرتے ہوئے بتایا: ایسا نہیں ہے کہ تحریک انصاف میں سارے کے سارے پہلے اور دوسرے دھڑے کی سوچ سے متفق ہوں اور لڑنے والے ہوں لہذا کچھ لوگ صلح صفائی پر بھی یقین رکھتے ہیں۔ اور یہ لوگ محاز آرائی بالکل نہیں چاہتے کیونکہ انہیں پتہ ہے ضمنی الیکشن میں اگر دو سیٹیں بھی مل جائیں تو کسی نعمت سے کم نہیں البتہ ان کی نظر آئندہ انتخابات میں جائزہ حصہ ملنے پر ہے۔ 

مبشر لقمان نے انکشاف کیا کہ: مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف نے کوشش کی کہ سب سے زیادہ ٹکٹ الیکٹبلز کو دیئے جائیں اور اس وقت مسلم لیگ نواز کے پاس سب سے زیادہ الیکٹبلز ہیں۔ جبکہ تحریک انصاف نے ابھی تک اٹھارہ ٹکٹ جاری کئے ہیں جس میں رشتہ داروں، سیاسی خاندان اور الیکٹبلز کو آٹھ ٹکٹ جاری کئے ہیں۔ اور حال ہی مسلم لیگ نواز سے آنے والوں کو بھی تحریک انصاف کا ٹکٹ دیا گیا۔

Leave a reply