fbpx

یہ نہ بتائیں کہ معیشت دانوں کی کون سی غلطیوں کی ہم سزا بھگت رہے ہیں،سپریم کورٹ

ریکوڈک صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی ،

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ نے سماعت کی، ریکوڈک منصوبے میں سرمایہ کار کمپنی بیرک گولڈ کے وکیل مخدوم علی خان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومتیں تجارتی بین الاقوامی منصوبوں میں داخل ہو سکتی ہیں صوبائی حکومتیں ریاستی سطح کے معاہدے نہیں کر سکتیں ،دوران سماعت چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ریکوڈک منصوبے میں وفاق بھی حصے دار ہے صوبائی حکومت کی سرمایہ کاری کی اجازت کا مسئلہ نہیں

سرمایہ کار کمپنی بیرک گولڈ کے وکیل مخدوم علی خان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ڈیفالٹ میں جانے کا خطرہ بڑھ رہا ہے معاہدے میں 4 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری ہو رہی ہے ، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا بیرک گولڈ پاکستان کی معاشی صورتحال پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں ؟ بہتر ہو گا کہ عدالت کو ڈرانے کے بجائے ریکوڈک معاہدے کی شفافیت سے متعلق بتائیں یہ نہ بتائیں کہ معیشت دانوں کی کون سی غلطیوں کی ہم سزا بھگت رہے ہیں عدالت نے ریکوڈک سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت کل تک ملتوی کردی

سابق چیئرمین FBR شبر زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان دیوالیہ ہو گیا ہے

دیوالیہ پن سے بچاؤ کے لئے فلپائن ایئر لائن امریکی عدالت پہنچ گئی

پاکستان کو 5.84 ارب ڈالرز کاجرمانہ،عالمی ادارے کا اعلامیہ،باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیق ہوگئی

افتخار چوہدری پاکستان کو لے ڈوبے،پاکستان کو 4.7 ارب ڈالرز کا جرمانہ کروا دیا

تمباکو پر ٹیکس عائد کر کے نئی حکومت بجٹ خسارے پر قابو پا سکتی ہے،ماہرین

بجٹ میں،کم فیس والے نجی سکولوں کے لیے الگ سے رقم مختص کی جائے، ملک ابرار حسین