پاک بھارت ٹاکرا: کون سے کھلاڑی میدان میں اتریں گے بابر اعظم نے اعلان کر دیا

0
26

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔

باغی ٹی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارت کے خلاف ٹیم کا اعلان کیا 12 رکنی ٹیم کا اعلان قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی جانب سے کیا گیا ہے جس میں سے میچ سے قبل 11 کھلاڑی منتخب کیے جائیں گے۔

قومی ٹیم میں بھارت کے خلاف جن کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے ان میں مندرجہ ذیل کھلاڑی شامل ہیں:

محمد رضوان، فخر زمان، بابر اعظم، محمد حفیظ، حیدر علی، شعیب ملک، آصف علی، شاداب خان، عماد وسیم، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور پاکستان

اس سے قبل بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بڑے ٹاکرے سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی پریکٹس کی ویڈیو جاری کر دی ہے ویڈیو میں بابر اعظم کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ جب بھی ہوٹل سے نکل کر آتے ہیں تو گول سیٹ کر کے آتے ہیں کہ کس طرح کی ٹریننگ کرنی ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: فائنل میچ پاکستان اوربھارت کے درمیان ہو گا سابق قومی کرکٹرز کی پیشگوئی

انہوں نے بتایا کہ میں ٹریننگ کا پلان رات کو بناتا ہوں اور ٹریننگ میں کوشش ہوتی ہے جو کمزوریاں ہیں ان پر کام کیا جائے، کوشش ہوتی ہے جو میرا مضبوط ایریا ہے اس پر مزید کام کیا جائے پریکٹس میں 100 فیصد دینے کی کوشش ہوتی ہے کیونکہ پریکٹس میں 100 فیصد ہو گا تو میچ میں بھی ایسا ہی ہو گا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: نمیبیا، آئرلینڈ کو ہراکر سپر 12 میں داخل ہوگیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ ایسا ایونٹ ہوتا ہے جس میں سب ٹیمیں تیار ہو کر آتی ہیں، ہم بھی ورلڈ کپ میں مکمل تیار ہو کر جا رہے ہیں، ہماری کوشش یہی ہے کہ گراونڈ میں 100 فیصد دیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کا ساتواں ایڈیشن متحدہ عرب امارات اور عمان میں جاری ہے جہاں ایونٹ کا سب سے بڑا پاک بھارت ٹاکرا 24 اکتوبر بروز اتوار کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔

پاک بھارت ٹی ٹوئنٹی میچ: اشتہاروں فی منٹ قیمت کروڑوں روپے ہو گئی

Leave a reply