کون سا عمانی ریال اب مزید نہیں چلے گا؟

0
147

عمان (مسقط_نمائندہ باغی ٹی وی) سینٹرل بینک آف عمان کی طرف سے ختم ہو چکے پرانے کرنسی نوٹ تبدیل کروانے کا آج آخری دن ہے۔ تفصیلات کے مطابق سلطنت آف عمان نے کچھ عرصہ قبل پرانے کرنسی نوٹوں کو منسوخ کر دیا تھا۔ اس میں یکم نومبر 1995 سے پہلے کے تمام نوٹ شامل ہیں۔ سینٹرل بینک آف عمان نے متنبہ کیا ہے کہ 31 جولائی کے بعد پرانے کرنسی نوٹ قابل استعمال نہیں رہیں گے لہذا تمام صارفین بروقت پرانے کرنسی نوٹ تبدیل کروا لیں۔ عمان کے مرکزی بینک کے مطابق پہلے عمانی ریال 1970ء میں جاری کیا گیا جس میں سو پیسہ، نصف ریال، ایک ریال، 5 اور 10 ریال کے نوٹ شامل تھے۔
دوسری بار عمان کرنسی بورڈ کی نگرانی میں 1972ء میں سو پیسہ، کواٹر ریال، نصف ریال، ایک ریال، 5 ریال اور دس ریال کے کرنسی نوٹ جاری کیے گئے۔
تیسری بار 1976ء میں سو پیسہ سے 50 ریال تک کے نوٹ عمان سینٹرل بینک کی نگرانی میں جاری ہوۓ۔
چوتھی بار 1985ء میں ایک بار پھر عمان کے مرکزی بینک کی نگرانی میں سو پیسہ سے 50 ریال تک کے نوٹوں کا اجراء ہوا۔
منسوخ شدہ نوٹوں میں یکم نومبر 1995ء کو پانچویں بار شائع ہونے والے 5، 10، 20، اور پچاس ریال کے نوٹ بھی شامل ہیں جن میں سامنے کی طرف چمکدار ہولوگرافک سیکورٹی پٹی نہیں ہے۔
عمان کے مرکزی بینک نے تمام صارفین کو مشورہ دیا کہ مقررہ وقت سے پہلے کسی بھی بینک سے ختم شدہ نوٹ تبدیل کروا لیں۔

Leave a reply