کونسی بھارتی ریاست خواتین جرائم میں سرفہرست؟ کانگریسی رہنما نے بتا دیا

0
26

کانگریسی رہنما نے خواتین جرائم میں سرفہرست بھارتی ریاست کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

بھارت، ایک اور مسلمان کو شہید کر کے چہرے پر تیزاب ڈال دیا گیا

کانگریس کی سیکرٹری جنرل پرینکا گاندھی نے بھارتی ریاست اترپردیش کی حکومت کو شدیدتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ”پورے ملک میں خواتین پر سب سے زیادہ جرائم یو پی میں ہورہے ہیں۔ ایک سال میں 56000 سے زیادہ جرائم وقوع پذیر ہورہے ہیں اور اس میں وہ واقعات شامل نہیں ہیں جن کی رپورٹ درج نہیں ہوئی۔کیا یہ اعدادوشماراتنے بھی سنگین نہیں ہیں کہ وزیر اعلی اس پر غور کرنے کی ضرورت تک محسوس نہیں کرتے۔“

یاد رہے کہ نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو(این سی آر بی) نے اعدادوشمار جاری کیے ہیں ، اعدادوشمار میںبھارتی ریاست اترپردیش کو مجرمانہ واقعات میں پورے ملک میں سرفہرست بتایا گیا ہے۔ اسی طرح 2017 میں جاری اعدادوشمار کے مطابق پورے ملک میں خواتین ہراسانی کے 14 فیصدسے واقعات صرف یو پی میں ہوتے ہیں۔

بھارتی پولیس اہلکاروں کی غیر ملکی خاتون سے 5 ماہ تک زیادتی

بھارت، خاتون سے اجتماعی زیادتی

Leave a reply