اورنگی اور گجرنالے کے اطراف مکانات کی لیز منسوخ کرنے کا فیصلہ

0
26

کراچی میں برساتی نالوں کے راستے میں آنیوالے تمام رہائشی و کمرشل پلاٹس کی لیز منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، ڈائریکٹر کے ایم سی انسداد تجاوزات نے ایڈمنسٹریٹر کراچی سے درخواست کردی۔ڈائریکٹر انسداد تجاوزات کے ایم سی کا کہنا ہے کہ اورنگی ٹاؤن اور گجر نالوں پر تجاوزات کے خاتمے کیلئے راستوں میں آنیوالے لیز پلاٹس منسوخ کئے جائیں ڈائریکٹر انسداد تجاوزات کے ایم سی بشیر صدیقی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت برساتی نالوں کے اطراف تجاوزات ختم کی جارہی ہیں، لیز پلاٹوں کی وجہ سے آپریشن میں رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے کراچی میونسپل کارپوریشن نے 18 فروری سے گجر نالے کے اطراف غیر پختہ تجاوزات کے خاتمے کا آغاز کیا تھا، جس کی تکمیل کے بعد اب پختہ تعمیرات مسمار کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔گجر نالے سے پختہ تجاوزات کے خاتمے کا آغاز نیوکراچی پر زیرو پوائنٹ سے کیا گیا، نالے کے دونوں اطراف سے اب تک ڈھائی کلو میٹر حصہ تجاوزات سے پاک کرکے ایف ڈبلیو او کے سپرد کیا جاچکا ہے.

Leave a reply