معروف کورین پاپ اسٹار چو وہیسنگ 43 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔
باغی ٹی وی :دی کوریا ٹائمز کے مطابق کورین سنگر اور سانگ رائٹر چو وہیسنگ گزشتہ شام جنوبی کوریا کے شہر سیئول میں موجود اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے، پاپ اسٹار وہیسنگ کی گزشتہ شام اپنے منیجر سے میٹنگ تھی لیکن وہ اس میٹنگ میں شریک نہ ہوسکے۔
بعد ازاں گلوکار کی والدہ جب ان کو دیکھنے گئیں تو انہوں نے وہیسنگ کو بے ہوش پایا جس کے بعد اسپتال لے جانے پر ان کی موت کی تصدیق ہوگئی، پاپ اسٹار کی موت کی وجہ کا تعین تاحال نہیں کیا جاسکا ہے تاہم ان کی موت کی وجہ ممکنہ خودکشی یا منشیات کی زیادہ مقدار لینے کو کہا جارہا ہے۔
نادیہ حسین کی شوہر کی گرفتار ی کے بعد سوشل میڈیا پر مبہم پوسٹ
پولیس کا کہنا ہے کہ جس وقت پاپ اسٹار کو حالتِ غیر میں پایا گیا تو اس وقت تک ان کی موت کو کافی وقت گزر چکا تھا تاہم موقع پر کسی بھی غیر فطری سرگرمی یا سازش کے آثار نہیں ملے جس سے تاثر ملتا ہے کہ طبعی وجوہات کی بنا پر ہوئی ہے۔
وہیسنگ نے 2002 میں ’ہٹ آر اینڈ بی ‘ البم لائیک اے مووی کے ساتھ ڈیبیو کیا تھا جس کے آئندہ سالوں میں وہیسنگ کے کیرئیر کو مزید شہرت ملی لیکن 2021 میں غیر قانونی طور پر بے ہوشی کی دوا استعمال کرتے ہوئے پکڑے جانے کے بعد ان کےکیرئیر کو شدید ز و ال کا سامنا کرنا پڑا جب کہ انہیں اس جرم میں ایک سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
اپوزیشن صرف گالم گلوچ اور شور شرابے کے علاوہ کچھ نہیں کرتی ،بلاول