کوٹ ادو:بچوں سے جنسی زیادتی کے واقعات میں‌اضافہ،والدین خوف زدہ

کوٹ ادو:بچوں سے جنسی زیادتی کے واقعات میں‌اضافہ،والدین خوف زدہ ،اطلاعات کے مطابق کوٹ ادومیں بچوں‌کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں بہت زیادہ اضافہ دیکھنے کو ملا ہے

دوسری طرف عامتہ الناس نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی سختی و قانون سازی کے باوجود بچوں سے زیادتی کے واقعات تھم نہ سکے۔

کوٹ ادوپولیس کے مطباق کوٹ ادو کے نواحی علاقے تھانہ دائرہ دین پناہ میں 9 سالہ معصوم ابیہا نور درندگی کا نشانہ بن گئ چہارم کلاس کی طلبہ سکول سے گھر آ رہی تھی کے سفاک ملزم راستے سے اٹھا کر گھیت میں لے گیا۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ 9 سالہ معصوم بچی سے زیادتی کر کے روڈ پر چھوڑ دیا۔ واقع کی اطلاع پا کر تھانہ دائرہ دین پناہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کر دیا۔معصوم ابیہا نور کا میڈیکل کروا کر ایف آئی آر درج کر لی گئ۔ چونکہ ملزم نا معلوم ہے بہت جلد ملزم جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوگا۔

Comments are closed.