کے پی بار کونسل کے وکلا و صدور کی بدستور ہڑتال کی کال

0
35

کے پی بار کونسل کی بدستور ہڑتال کی کال

باغی ٹی وی خیبر پختونخواہ بار کونسل ممبران وبارایسوسی ایشنز صدور نے مشترکہ فیصلہ کیا ہے کہ صوبہ بھر میں وکلاء کی ہڑتال بدستور جاری رہے گی۔وکلاء نے بدھ کے روز پشاور ہائی کورٹ سمیت خیبرپختونخواہ کی عدالتوں کا بائیکاٹ کیا اور ضابطہ اخلاق (سی سی پی) 1908 میں حالیہ ترمیم اور صوبائی انسداد منشیات کے قانون کے نفاذ کے خلاف غیر معینہ مدت کے لئے ہڑتال میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا۔ صوبائی حکومت کے ذریعہ ہڑتال کی کال کے پی بار کونسل نے دی تھی۔کے پی بار کونسل اور مختلف ضلعی بار ایسوسی ایشن کے نمائندوں کا مشترکہ اجلاس ہوا۔

اجلاس میں شریک پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین نے خیبر پختونخوا کے احتجاج کرنے والے وکلا کی حمایت کا اعلان کیا۔ اجلاس نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ ہڑتال اس وقت تک جاری رہے گی جب تک کہ سی سی پی میں متنازعہ ترامیم کو منسوخ نہیں کیا جاتا اور انسداد منشیات کے صوبائی قانون میں مناسب ترامیم نہیں کی جاتی ہیں۔ گذشتہ ماہ وکلاء نے اس مسئلے پر 9 سے 11 دسمبر تک ہڑتال کی تھی

Leave a reply