خیبر پختونخواحکومت نے واٹس ایپ پر سرکاری اعلامیے اور اطلاعات پہنچانے پر اہم حکم جاری کردیا

0
30

خیبر پختونخوا حکومت نے میسجنگ سروس واٹس ایپ پر سرکاری اعلامیے اور اطلاعات پہنچانے پر اہم حکم جاری کردیا

باغی ٹی وی : ٹیکنالوجی کے استعمال سے آسانی تو ٹھیک لیکن اس کا استعمال کلی طور پر سرکاری کام نمٹانے سے متعلق صوبائی حکومت نے اہم حکم جاری کیا ہے. خیبر پختونخوا حکومت نے میسجنگ سروس واٹس ایپ پر سرکاری اعلامیے اور اطلاعات پہنچانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

وفاقی حکومت کی ہدایت پرمحکمہ ایڈمنسٹریشن خیبر پختونخوا نے سرکاری اعلامیے اور پیغامات پہنجانے کے لیے واٹس ایب کے استعمال پر پابندی لگادی ہے۔جاری اعلامیہ کے مطابق سرکاری خطوط اور اطلاعات کے لیے واٹس ایپ اور دیگرسوشل میڈیا کا استعمال نہ کیا جائے۔

سرکاری اعلامیہ میں تمام محکموں کو ہدایات پرفوری عمل درامد یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ واٹس ایپ کے استعمال پر پابندی پر ہنگامی بنیادوں پر اور سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔خیال رہے کہ 16 فروری کو پنجاب حکومت نے غیر متعلقہ افراد پر خفیہ معلومات افشاں ہونے کے خدشات کے پیش نظر دفاتر میں واٹس ایپ کے ذریعے سرکاری دستاویزات کی شیئرنگ پر پابندی عائد کردی تھی۔
واضح‌رہے کہ اس سے پہلے پنجاب حکومت نے بھی واٹس ایپ پر سرکاری کام کرنے پر پابندی لگا دی تھی .اب خیبر پختونخوا حکومت نے بھی یہ پابندی لگا دی ہے .

Leave a reply