طلبا کو اسکالر شپ،7 ویں سے 12 ویں جماعت تک سہولیات ہی سہولیات،خیبرپختونخواہ چھا گیا

0
26

پشاور:طلبا کو اسکالر شپ،7 ویں سے 12 ویں جماعت تک کیا سہولیات دی جائیں گے؟یہ بھی بتادیا گیا،کے پی چھا گیا خیبرپختونخواہ کے محکمۂ تعلیم نے ذہین اورنادارطالب علموں کواسکالر شپ دینے کا اعلان کردیا۔خیبرپختونخواہ کے محکمہ تعلیم نے 200 طلبا کو اسکالر شپ دینے کا فیصلہ کیا جو میرٹ‌ اصول کے تحت دی جائیں گی۔

 

بچےفروخت کرنےوالےمنظم نیٹ ورک کاانکشاف،اعلیٰ سرکاری اہلکارملوث ،وزیراعظم بھی میدان

رپورٹ کے مطابق اسکالر شپ حاصل کرنے کے خواہش مندوں کا داخلہ ٹیسٹ 26 جنوری 2020 کو لیا جائے گا، جس کے لیے امیدواروں کی عمرکی حد 11 سے 13 سال مقررکی گئی ہے۔داخلہ ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرنے والے طالب علموں کو 7 ویں سے 12 ویں جماعت تک مفت تعلیم دی جائے گی۔محکمہ تعلیم نے فیصلہ کیا کہ اسکالر شپ حاصل کرنے والے طلبا کو صوبے کے 10 معیاری تعلیمی اداروں میں تعلیم دی جائے گی۔

 

پنجاب میں ٹیچرز کے لیے لائسنس ہونا ضروری قرار، ٹیچرزکاردعمل، پروفیشنل ڈگری کس لئے؟

یاد رہے کہ گزشتہ برس خیبرپختونخواہ حکومت نے سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم نویں اور دسویں جماعت کی طالبات کے ماہانہ وظیفے میں اضافے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد انہیں ہر مہینے حکومت کی جانب سے 500 روپے ماہانہ بطور وظیفہ دیے جارہے ہیں۔حکومت نے یہ قدم لڑکیوں میں خواندگی کی شرح کو بڑھانے کے لیے اٹھایا تھا۔

بھارت:ریاست تامل ناڈوکے ہندووں نے مسلمان ہونے کا اعلان کردیا

Leave a reply