خیبر پختونخواہ کی حکومت غریب ہوگئی ؟ نئی بھرتیوں پر پابندی عائد کردی گئی
پشاور: خیبرپختونخوا کی سرکاری جامعات میں مالی بحران کے باعث نئی بھرتیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے. اطلاعات کے مطابق یہ فیصلہ وزیراعلیٰ کی صدارت میں کیا گیا ، نئے فیصلے کے مطابق نئی بھرتیوں کے لیے فنڈز کی فراہمی پہلے کی جائے گی اور پھر نئی بھرتیوں کا اشتہار دیا جائے گا،
پشاور سے ذرائع کے مطابق خیبر پختونخواہ کی حکومت بھی اس وقت مالی بحران کا شکاردکھائی دے رہی ہے. یہی وجہ ہےکہ حکومت نے مالی بحران کی وجہ سے نئی بھرتیوں پر پابندی عائد کردی ہے. یہ بھی معلوم ہوا کہ سرکاری یونیورسٹیوں میں بھرتی کے لیے پہلے فنڈز کو مختص کیا جائے گا اور بعد ازاں بھرتی کی جائے گی ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے ہدایت کی ہے کہ جلد از جلد اس معاملے کو حل کرنے کے اقدامات کیے جائیں