مزید دیکھیں

مقبول

سوات پولیس کی اہم کامیابی، مطلوب دہشت گرد اجمل ساتھیوں سمیت گرفتار

سوات: مینگورہ میں پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے...

لاہور بار نے ججز کا تبادلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بعد لاہور...

محمود خلیل کی گرفتاری ،ٹرمپ ٹاور پر احتجاج،100گرفتار

نیویارک: فلسطینیوں کے حقوق کے حامی اور کولمبیا یونیورسٹی...

آزاد کشمیر : ضلع حویلی میں کوسٹر کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق

آزاد کشمیر کے ضلع حویلی میں کوسٹر کھائی میں...

نیٹ میٹرنگ پالیسی میں ترمیم، سولرپینلز کی قیمتیں گر گئیں

وفاق کی جانب سے نیٹ میٹرنگ پالیسی میں ترمیم...

کے پی حکومت کے 2 وفد افغانستان جائیں گے،بیرسٹر سیف

پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے تصدیق کی ہے کہ افغانستان کے دورے کے لیے ٹی او آرز تیار کر لیے گئے ہیں۔

باغی ٹی وی : مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے افغان عبوری حکومت سے بات چیت کے لیے وفد افغانستان بھیجنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے دورے کے لیے ٹی او آرز تیار کر لیے گئے ہیں، ٹی او آرز کے مطابق افغان طالبان سے با ت چیت کےلیےدو وفد افغانستان جائیں گے، پہلاوفد مذاکرات کے لیے ماحول سازگار بنا ئے گا اور سفارتی امور نمٹائےگا جبکہ دوسرا وفد کئی اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل ہوگا۔

مشیراطلاعات کے پی بیرسٹرسیف کو رابطہ کاری کیلئے فوکل پرسن نامزد کیا گیا ہے، خیبرپختونخواحکومت مذاکرات کیلئے وفاقی حکومت سے رابطےمیں رہےگی،وفد بھیجنے کا مقصدکراس بارڈر ٹرائبل ڈپلومیسی مضبوط کرنے کے علاوہ اقتصادی اور معاشرتی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔

سیاسی و معاشی استحکام کیلئے پاکستان میں امن و امان کا قیام ضروری ہے.قاری محمد یعقوب شیخ

واضح رہےکہ پشاور میں وزیر اعلیٰ کےپی علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت سیاسی و مذہبی جماعتوں کےاکابرین کےاجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیاکہ پاکستان میں امن، افغانستان میں امن کے ساتھ مشروط ہے اور دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے افغانستان سے حکومتی سطح پر مذ اکرات جلد شروع کیے جائیں گے، ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے سیاسی اور مذہبی جماعتیں مل کر کام کریں گی۔

خیبرپختونخوا کی سیاسی و مذہبی جماعتوں کا ملک میں امن کیلئے افغانستان سے فوری مذاکرات پر اتفاق