خیبر پختونخوا حکومت کا محکمہ خوراک کو ڈیجیٹائز کرنے کا فیصلہ

0
28
خیبر پختونخوا حکومت کا محکمہ خوراک کو ڈیجیٹائز کرنے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت کا ڈیجیٹل گورنس کی طرف ایک اور اہم قدم –

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے محکمہ خوراک کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے ڈیجیٹائز کرنے کا فیصلہ کیا ہے-

فوڈ ڈیپارٹمنٹ کب تک ڈیجیٹائز ہو جائے گا اور اس سے کیا فوائد حاصل ہو ں گے اور کیا سوچ کر یہ فیصلے کئے گئے ہیں اس حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر خوراک خیبر پختونخوا نے نجی ٹی وی چینل کے ٹاک شو میں بتایا کہ انشاءاللہ ہماری کوشش ہے کہ اگلے 3 سے 6 مہینے تک ہم فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے سارے سسٹمز کوڈیجیٹائز کر دیں-

وزیر خوراک عاطف خان نے کہا کہ اس میں پہلا کام ہو گا کہ ٹرنسپورٹیشن سرکاری گند م کی جتنی بھی ہوتی ہو چاہے وہ درآمد ہو یا برآمد ہو یا پیسکو سے آنی ہو ٹرک سے لے کر اس کے گودام تک ٹرک کی بھی راستے میں ٹریکنگ ہوتی رہے کی کہ پتہ چلتا رہےگا ٹرک کہاں کہاں سے آیا ہے کیونکہ پچھلے ادوار میں ایسا ہوا کہ بیچ میں سے ٹرک میں ٹرانسپوریشن کے دوران گندم غائب ہو جاتی تھی-

انہوں نے کہا کہ دوسرا گوداموں کا کام ہو گا ابھی گوداموں میں رجسٹرز کا سسٹم ہے تو رجسٹر کو تو کوئی بھی پھاڑ سکتا ہے جلا سکتا ہے چوری کر سکتا ہے تو ہرایک گودام کو کمپیٹرائز کریں گے اور یہاں پر روزانہ کے حساب سے ہر گودام میں جتنی گندم آتی ہے جاتی ہے اس کا ٹوٹل ہمارے پاس ریکارڈ موجود ہوگا یہاں سے ہم پشاور میں بیٹھے ہوئے ایک بٹن پر کلک کر کے پورے صوبے کے گوداموں کا حساب دیکھ لیں گے-

وزیر خوراک خیبر پختونخوا نے کہا کہ مشکل تو ہر جگہ آئے گی جیسے وزیراعظم عمران خان نے ایک سلسلہ شروع کیا ہوا ہے تو کتنےلوگوخ کی مخالفت ہے آج اگر ان سے پولیٹیکل ڈیل کر لے تو سارے مسئلے ہی ختم ہو جائیں گے یہ جلوس اور گورنمنٹ کے خلاف تحریک ختم ہو جائے گی-

انہوں نے کہا کہ ہم جس کمٹمنٹ پر آئے ہیں ہمارا تو مقصد ہے کہ ہم نے چند لوگوں کو جو کہ ناجائز پیسہ کما رہے ہیں ہم نے ان کو تو نہیں خوش کرنا ہم نے تو عوام کو انشاءاللہ خوش کرنا ہے اور اگر کچھ لوگوں کو ناراض کرنے سےعوام کو خوش کر پائے تو یہ ہماری کامیابی ہو گی یہی ہمارا مقصد ہے –

عاطف خان نے بتایا کہ ہم نے اپنے ڈیپارٹمنٹ کی ضروریات بجٹ میں ڈال دی ہیں تو جیسے ہی بجٹ منظور ہو گا ہم اپنا پراسیس شروع کر دیں گے اور کوشش یہ ہو گی کہ 3 سے لے کر 6 مہینے تک جتنا ہم اس کو ڈیجیٹایز کر سکیں جو ساری مارکیٹس کا وہ لوکیشن کے حوالے سے بہت زیادہ جگہ ہو گی اس میں ہو سکتا ہے تھوڑا زیادہ ٹائم لگ جائے لیکن یہ گودام اور فلور ملز کا اور ٹرانسپورٹیشن سسٹم کی ٹریکنگ میری پوری کوشش ہو گی کہ 3 سے 6 مہینے تک لاگو کر دیں-

Leave a reply