خیبرپختونخوا میں 200 سےزائد بلدیاتی نمائندے پی ٹی آئی میں شامل

0
25

پشاور: خیبرپختونخوا میں 200 سے زائد بلدیاتی نمائندے پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے-

باغی ٹی وی : ترجمان کے پی حکومت کے مطابق بلدیاتی نمائندوں نے پی ٹی آئی پر مکمل اعتماد کا اظہارکیا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل سیاسی جماعتوں کے صرف نام رہ جائیں گے،ملک میں تحریک انصاف کا مقابلہ ناممکن بن چکا ہے-

محمود خان نے کہا کہ تحریک انصاف کی جڑیں گھر گھر تک پھیلی ہوئی ہیں،عمران خان کوہرمکتبہ فکر کا مکمل اعتماد حاصل ہے،امپورٹڈ کابینہ خیبرپختونخوا کو اپنا حق نہیں دے رہی،وفاقی حکومت سابقہ فاٹا کے ترقیاتی بجٹ پرخاموش ہے،ہم امپورٹڈ حکومت سے خیبرپختونخوا کا حق چھین کر لیں گے-

واضح رہے کہ تحریک انصاف نے وفاقی حکومت کے خلاف 12 ربیع الاول کے فوری بعد آزادی مارچ کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔تحریک انصاف خیبرپختونخوا اور پنجاب کےڈسٹرکٹ صدور اور سیکرٹریز کا اجلاس اسلام آباد میں ہواجس میں خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر پرویزخٹک ، پنجاب کی صدر یاسمین راشد اور شاہ محمود قریشی نے شرکت کی۔

محمد پور دیوان : نور واہ ، چک کوڑے والہ ، سڑک عرصہ 10سال سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ، پیدل چلنا محال

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے دونوں صوبوں کے عہدیداروں کوتیار رہنے کی ہدایت کی ہے ، انہوں نے کہا کہ کارکنوں کو تیار کریں 12 ربیع الاول کے فوری بعد آزادی مارچ کی کال دینے والے ہیں اس بار تیاری کے ساتھ آزادی مارچ کرنا ہے، آزادی مارچ کے لیے کس تیاری کے ساتھ جانا ہے مارچ کے اعلان سے قبل ہدایات جاری کی جائیں گی۔

سینیٹ میں پی ایم ڈی سی کی تشکیل نو کا بل کثرت رائے سے منظور

Leave a reply