fbpx

خیبر پختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان،پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کےبیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا-

باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے ،خیبرپختونخوا،پنجاب ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش کا امکان ہے، اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے-

محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان ، ڈی جی خان ، بہاولپور، بہاولنگر، سا ہیوال اور ر حیم یارخان میں آندھی چلنے کا امکان ہے جبکہ کوہستان ،چترال،دیر ، سوات،مالاکنڈ، کوہاٹ، لکی مروت ، بنوں اور بونیر میں بارش متوقع ہے-

ملکی وے کہکشاں میں ایک آزادانہ گشت کرتا ہوا بلیک ہول دریافت

محکمہ موسمیات کے مطابق کالام ،بالاکوٹ اور کرم میں تیز ہوا ؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے بارشوں اور تیز ہواوں کا سلسلہ 22 جون تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے-

محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، وزیر اعظم کی متعلقہ محکموں کو…

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے بعد پی ڈی ایم اے کی جانب سے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بالائی خیبر پختونخوا کے بعض علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے-

موسمیاتی تبدیلیوں کےاثرات:پاکستان میں تین دہائیوں میں3لاکھ افرادجان سےہاتھ…