خیبرپختونخوا میں جنگلات کو آگ لگنے کی مشاہداتی رپورٹ جاری

0
35

پشاور: محکمہ جنگلات، ماحولیات اور جنگلی حیات نے خیبرپختونخوا میں جنگلات کو آگ لگنے کی رپورٹ جاری کردی۔

باغی ٹی وی :خیبر پختونخوا کے جنگلات میں آگ لگنے کی مشاہداتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 283 مقامات پر آگ لگنے کے واقعات رونما ہوئے جن میں سے60 فیصد سے زیادہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں جب کہ 26 فیصد سے زائد آگ لگنے کے واقعات میں لوگ ملوث تھے باقاعدہ یا محفوظ جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات کم ہوئے۔

کراچی: نظارت خانےمیں آتشزدگی،500 سے زائد موٹر سائیکلیں، بس، رکشے اور گاڑیاں جل…

مشاہداتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آگ لگنے کے واقعات میں 56 ایف آئی آر درج ہیں جن میں 32 نامزد ملزمان ہیں جب کہ 25 نامعلوم افراد کو شامل کیا گیا ہے۔ آگ بجھانے کے عمل میں 3 افراد جاں بحق ہوئے-

رپورٹ کے مطابق درجۂ حرارت میں غیر معمولی اضافہ بھی آگ لگنےکی وجہ بنا، جبکہ بارشوں کا کم ہونا بھی آگ لگنے کی وجہ ہو سکتا ہے ہائی رسک، میڈیم رسک اور کم خطرے والے علاقوں کی شناخت ہونی چاہیے ریسکیو 1122 کے خصوصی یونٹس کی ہائی رسک ایریاز تک رسائی ضروری ہے۔

خیبر پختونخوا میں جنگلات کو جان بوجھ کر آگ لگائے جانے کا انکشاف،12 ملزمان گرفتار

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آگ لگائے جانے کی ایک وجہ یہ افواہ بھی تھی کہ سرکار جلنے والے جنگلات کی رقم دیتی ہے مشاہداتی رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ مستقبل کے لیے قدرتی حادثات سے نمٹنے والے جہاز کی خریداری کی جائے۔

رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ موسم سرما کی برف تقریباً ایک ماہ پہلےپگھلنا شروع ہوگئی جس سے جنگلات طویل عرصے تک خشک رہے، مارچ 2022 کے لیے قومی بارشیں معمول سے 62 فیصد کم تھیں-

نوشہرہ میں ٹرانسفارمر پھٹنے سے آگ لگ گئی،13 سالہ لڑکے سمیت 3 راہ گیرشدید زخمی

Leave a reply