خیبرپختونخواہ میں کنڈومز میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا سیکنڈل سامنے آیا ہے
خیبر پختونخواہ کے محکمہ صحت نے کنڈومز کاغذوں میں خریدے، اور خزانے سے فنڈ لے لیا،ادویات کی خریداری کے ہٹ سے کنڈومز کی خریداری میں بھی بدعنوانی ہوئی ہے، کے پی حکومت نے فیصلہ کیا کہ تولید حمل کے پروگرام کے تحت سوا دو کروڑ کی لاگت سے 12 لاکھ کنڈوم خریدے جائیں گے جو سرکاری ہسپتالوں کو فراہم کئے جائیں گے، محکمہ صحت نے 29 جنوری کو سپلائی آرڈ ر دیا، اسکے سات دن بعد چیک بھی جاری کر دیا گیا،جنوری میں منظور کی جانے والی کنڈومز کی انوائس پر تاریخ اجرا اپریل 2024 ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخوا کے محکمہ صحت کی جانب سے کنڈوم شمالی وزیرستان میں سات لاکھ سپلائی کئے گئے، حالانکہ مردوں کی تعداد مردم شماری کے مطابق 3 لاکھ 54 ہزار ہے جس میں بچے بھی شامل ہیں،یہ کنڈومز صرف کاغذات کی حد تک خریدے گئے اور سپلائی کئے گئے،شمالی وزیرستان کے محکمہ صحت کے لوگ کنڈومز کی سپلائی سے بے خبر نکلے،پشاور کے ہسپتال میں دو لاکھ کنڈومز سپلائی کئے گئے لیکن کاغذوں میں،ہسپتالوں میں کنڈومز صرف چار اضلاع میں بھیجا گیا جس کی تصدیق کی گئی باقی اضلاع میں کنڈومز صرف کاغذوں کی حد تک سپلائی ہوا،
خیبر پختونخواھ میں کنڈوم اسکینڈل 😂کنڈومز کی خریداری میں کروڑوں روپے کی بدعنوانی، شمالی وزیرستان کو وہاں مقیم مردوں کی تعداد سے زیادہ کنڈوم سپلائی کیئے گئے کوالٹی بھی بہت خراب تھی ”کنڈم یعنی مانع حمل غلاف“ 🤣
کمبخت یہ والا پیسہ بھی کھاگئے ۔ لحاظ علی کی رپورٹ 🤓🙏🙏🙏 pic.twitter.com/wppnzDW0l3— Junaid Raza Zaidi (@junaidraza01) August 5, 2024
کنڈومز کی خریداری میں کروڑوں کی کرپشن سامنے آنے پر معاملے کی انکوائری شروع کردی گئی ہے، ذرائع محکمہ صحت نے بتایاکہ فی کنڈوم 18 روپے 75 پیسے کے حساب سے خزانے سے دو کروڑ 25 لاکھ روپے کی ادائیگی کی گئی تھی۔
ٹاٹا موٹرز کی کینٹین میں سموسوں سے کنڈوم،تمباکو،پتھرنکل آئے،مقدمہ درج
آبادی کم کرنے کا منصوبہ، نئے شادی شدہ جوڑوں کو حکومت دے گی تحفے میں "کنڈوم”
کرونا وائرس ، لاک ڈاون یا کوئی اور وجہ : دنیا بھرمیں کنڈوم کی کمی ہوگئی
ایک ماہ میں چار لاکھ سے زائد جوڑوں میں مانع حمل ادویات تقسیم
مردوں کے لئے مانع حمل ٹیکہ کا کامیاب تجربہ
تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے
لاک ڈاؤن کے بعد سیکس ٹوائیز کی مانگ میں زبردست اضافہ
شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟
خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی