خیبرپختونخوا میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

0
30
خیبرپختونخوا میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت #Baaghi

پشاور: خیبرپختونخوا سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

باغی ٹی وی: اطلاعات کے مطابق او جی ڈی سی ایل کی طرف سے کی جانے والی اس دریافت سے یومیہ ایک کروڑ 18 لاکھ مکعب فٹ گیس اور 945 بیرل خام تیل حاصل ہو سکے گا۔

وزارتِ توانائی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تیل اور گیس کی تلاش کیلئے لکی کے علاقے میں 4727 میٹر تک کھدائی کی گئی دوسری جانب ڈائریکٹوریٹ آف پیٹرولیم کنسیشنز نے پیٹرولیم ڈویژن کو تیل اور گیس کی اس دریافت کے حوالے سے آگاہ کردیا ہے۔

Leave a reply