ملک کے بڑے حصہ پنجاب، کے پی میں حکمرانی پی ٹی آئی کی مگر آٹا مہنگا ہونیکی ذمہ داری وفاق پر؟

0
36

ملک کے بڑے حصہ پنجاب، کے پی میں حکومتیں پی ٹی آئی کی مگر آٹا مہنگا ہونیکی ذمہ داری وفاق پر؟

پنجاب اور خیبرپختونخوا سمیت ملک کے بڑے حصے پر حکومتیں تو تحریک انصاف کی ہیں، لیکن آٹا مہنگا ہونے کا ذمہ دار وفاقی حکومت کو ٹھہرایا جا رہا ہے۔ جبکہ ملک بھر میں آٹا غریب کی پہنچ سے دور ہوچکا ہے، نرخ بڑھنے کا سلسلہ ہے کہ تھمنے کو ہی نہیں آرہا، پنجاب اور خیبرپختونخوا سمیت ملک کے بڑے حصے پر حکومتیں تو تحریک انصاف کی ہیں، لیکن آٹا مہنگا ہونے کا ذمہ دار وفاقی حکومت کو ٹھہرایا جا رہا ہے۔

روٹی کو غریب کی پہنچ سے دور کرنے کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے، اس حوالے سے وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ اس سارے معاملے میں وفاق کا کوئی قصور نہیں، آٹا اور گندم سے وفاقی حکومت سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، یہ صوبائی محکموں کا صوبائی حکومتوں کا کام ہے۔ لیکن دوسری طرف عام عوام اس معاملے پر کافی پریشان ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ ہمیں یہ نہیں معلوم کہ ذمہ دار کون ہے لیکن ان کی نااہلی کی وجہ سے پسے ہو ہم جارہے ہیں.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
ہم بچے نہیں ہیں جو ہم پر ہونے والے حملوں کو نہ سمجھ پائیں اسد صدیقی کا عادل راجہ کو منہ توڑ جواب
اسلام آباد میں آج موسم شدید سرد اور خشک رہے گا
فیصل واوڈ کی نشست پر انتخاب کامعاملہ،کاغذات نامزدگی آج سے 7 جنوری تک جمع ہوں گے
اداکاراؤں کی کرداکشی : خواتین کی عزت نہ کرنے والے ذہنی بیمار ہیں،مریم اورنگزیب
ایک شہری نے باغی ٹی وی کے نیوز ایڈیٹر سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں ایک انتہائی غریب آدمی ہوں اور تازی دہاڑی پر گزارا ہورہا ہے وہ بھی کبھی لگتی ہے اور کبھی نہیں جس کے پیش نظر مجھے کافی پریشانی ہوتی کیونکہ آٹا بہت ہی مہنگا ہوگیا ہے. انہوں نے مزید بتایا کہ اب ہم نے گھر میں ناشتہ دوپہر اور رات یعنی تین تو دور دو وقت کے بجائے صرف ایک وقت کا کھانا کھاتے ہیں کیونکہ آٹا لینا میری پہنچ سے دور ہے.

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اتنے بڑے نعرے مارتا ان سے کوئی پوچھے کہ ان کا اپنا دور کیسا تھا اس میں بھی غریب رل گئے اور اس میں بھی غریب ذلیل و خوار ہورہے ہیں. انہوں نے سوال کیا کہ ملک ایک بڑے صوبے پنجاب اور کے پی میں حکومتیں تو پی ٹی آئی کی ہیں لیکن پھر وفاقی حکومت آتا مہنگا ہونے کی ذمہ دار کیسے ہے؟

Leave a reply