خیبرپختونخوا مقامی حکومتیں 3ارب 45کروڑ 47لاکھ 91ہزار روپے فنڈ استعمال میں نہ لاسکے

0
24

پشاور(نمائندہ باغی ٹی وی) تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں مقامی حکومتوں کی مدت مکمل ہونے کے بعد صوبے کی ویلج و نیبر ہڈ کونسلیں کے اکائونٹس میں 3ارب 45کروڑ 47لاکھ 91ہزار روپے کی نشاندہی کر لی گئی ہے جسے استعمال میں لانے کیلئے محکمہ خزانہ نے مذکورہ فنڈز کو اپنی تحویل میں لینے کا فیصلہ کیا ہے 20اضلاع کی ویلج و نیبر ہڈ کونسلوں کے اکائونٹس میں 28کروڑ روپے سے زائدجاری اخراجات کا فنڈ بھی موجود ہے جو اس کے علاوہ ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے صوبے کے 24اضلاع کی 3ہزار 339ویلج و نیبر ہڈ کونسلوں کو 4سالوں کے دوران اربوں روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کئے ہیں گزشتہ برس مالی سال 2018-19کے دوران بھی ویلج و نیبر ہڈ کونسلوںکو 6ارب 22کروڑ39لاکھ 80ہزار روپے بھی جاری کئے گئے تھے جو کہ مختص ترقیاتی فنڈ 13ارب 10کروڑ روپے کے نصف سے بھی کم تھے تاہم مذکورہ تمام ویلج و نیبر ہڈ کونسلوں کے اکائونٹس میں ماضی کے ترقیاتی فنڈز بھی موجود تھے جنہیں استعمال کرنے کی شرط صوبائی حکومت کی جانب سے عائد کی گئی تھی۔ محکمہ خزانہ کی جانب سے صوبے کی تمام ویلج و نیبر ہڈکونسلوں سے انکے اکائونٹس میں موجود ترقیاتی و غیر ترقیاتی فنڈز کی تفصیلات طلب کی گئی تھیں محکمہ خزانہ کی دستاویزات کے مطابق اپر دیر ویلج و نیبر ہڈ کونسلوں کے پاس41کروڑ68لاکھ 59ہزار 806روپے، نوشہرہ میں 25کروڑ67لاکھ 50ہزار953روپے، پشاور میں 24کروڑ74لاکھ 8ہزار 652روپے، لوئر دیر میں 22کروڑ43لاکھ 29ہزار 386روپے، مردان میں 22کروڑ93ہزار 684روپے، ڈیرہ اسماعیل خان میں 21کروڑ55لاکھ 87ہزار 526روپے، بنوں میں 19کروڑ65لاکھ 30ہزار 432روپے، صوابی میں 18کروڑ92لاکھ 25ہزار 256روپے، شانگلہ میں 18کروڑ85لاکھ 75ہزار 16روپے، کوہاٹ میں 17کروڑ84لاکھ 64ہزار 605روپے، مالاکنڈ میں 13کروڑ64لاکھ 38ہزار 683روپے، سوات میں 13کروڑ41لاکھ 2ہزار 816روپے، مانسہرہ میں 13کروڑ34لاکھ 71ہزار 82روپے، ایبٹ آباد میں 12کروڑ23لاکھ 3ہزار 52روپے، چارسدہ میں 8کروڑ56لاکھ 93ہزار 110روپے، ٹانک میں 7کروڑ78لاکھ 33ہزار 894روپے،بونیر میں 7کروڑ39لاکھ 60ہزار 584روپے،ہری پور میں 7کروڑ21لاکھ 27ہزار ایک روپیہ،کرک میں 6کروڑ75لاکھ 59ہزار 625روپے،لکی مروت میں 5کروڑ6لاکھ 49ہزار 615روپے،ہنگو میں 5کروڑ4لاکھ 4ہزار 388روپے،تورغر میں 4کروڑ87لاکھ 25ہزار 163روپے،بٹگرام میں 4کروڑ12لاکھ 68ہزار 950روپے اورچترال میں 2کروڑ64لاکھ 28ہزارروپے کا ترقیاتی فنڈویلج و نیبر ہڈ کونسلو ں کے اکائونٹس میں موجود ہے پشاور، ایبٹ آباد ، چترال اور سوات کی ویلج و نیبر ہڈ کونسلوں نے اپنا جاری اخراجات کا فنڈ مکمل طور پر استعمال کیا ہے جبکہ دیگر 20اضلاع کی ویلج و نیبر ہڈ کونسلوں کے اکائونٹس میں جاری اخراجات کی مد میں ملنے والے 28کروڑ39لاکھ 78ہزار روپے تاحال موجود ہیں ۔ واضح رہے کہ کوہستان میں بلدیاتی انتخابات نہ ہونے کی وجہ سے اسکی 162ویلج و نیبر ہڈ کونسلیں اس میں شامل نہیں ہیں

Leave a reply