سپریم کورٹ آ ف پاکستان کےحکم پرکے پی کے آئی جی نےسرتسلیم خم کردیا

پشاور:سپریم کورٹ آ ف پاکستان کے حکم پر کے پی کے آئی جی نے سرتسلیم خم کردیا ،اطلاعات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کی روشنی میں تمام پولیس اہلکاروں کے تعلیمی اسناد کی چیکنگ اور تصدیق کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

اس سلسلے میں آج سنٹرل پولیس آفس پشاور سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ جس میں صوبے کے اعلیٰ پولیس حکام کو ہدایت دی گئی ہے،کہ وہ اپنی کمانڈ میں کام کرنے والے تمام پولیس اہلکاروں کی تعلیمی اسناد کی تصدیق کا عمل فی الفور شروع کریں

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق اس عمل کو شفافیت کے ساتھ مکمل کرکے ایک مہینے کے اندر اندر سنٹرل پولیس آفس پشاور رپورٹ بھیجنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.