خیبرپختونخواہ کے سکولوں میں پردے کی پابندی سے ترجمان کی لاعلمی،کہا ایسا کوئی نوٹفکیشن نہیں ہوا

0
32

اسکولوں میں برقع پہننے کے معاملے کا وزیر اعلی ٰمحمود خان نے نوٹس لے لیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ سکولوں میں برقع پہننے کی خبروں پر وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا ہے،ترجمان خیبر پختون خوا نے صوبہ بھر کے اسکولوں میں پردے کی پابندی سے لاعلمی ظاہر کردی ،کہا صرف ایک ضلع میں والدین کی مرضی پر اعلامیہ جاری کیا گیا،پردہ مذہب کا حصہ ہے لیکن زبردستی لاگو نہیں کیا جا سکتا،صوبہ میں طالبات کے لیے چادر یاعبایا لازمی قرار دینے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ،متعلقہ اسکولوں کو اعلامیہ واپس لینے کی ہدایت کی گئی ہے،

قبل ازیں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر ضیاء بنگش نے کہا تھا کہ ہری پور میں طالبات کے عبایا پہننے کو لازمی قرار دینے کے بعد اب صوبے بھر میں اس فیصلے پر عملدرآمد کرائیں گے۔

کے پی گورنمنٹ نے اسلامی طرز معاشرت اپنانے کی طرف سفر شروع کردیا ہے، اطلاعات کےمطابق سرکاری سکولوں میں طالبات کوعبایا، گاون یا چادر اوڑھ کر سکول آنے کی ہدایات کردی گئیں ہیں،ای ڈی او ہری پورنے کے پی حکومت کے فیصلے پر سب سے پہلے عمل کرکے گڈ گورننس کا ثبوت بھی دے دیا ہے،

حکمرانو! سن لو اگر کشمیر پر دھماکہ دار پالیسی نہ اپنائی تو قوم تمہارا دھماکہ کردے گی،کوتاہی برداشت نہیں، عبداللہ گل

ہری پور سے ذرائع کےمطابق اس سلسلے میں ای ڈی او ہر ی پور نے وضاحت پیش کرتے ہوئےکہا ہےکہ طالبات کے پردے کا مقصد ان کا تحفظ کرنا ہے ، ای ڈی او نے کہا کہ اسلام کی اس طرز معاشرت میں بہتری ، خیر اور خاتون کی حفاظت کے راز چھپے ہوئے ہیں،

Leave a reply