
صدر سرحد چیمبر آف کامرس محمد اسحاق نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے تاجروں کا جو ڈیٹا نادرا اور ایف بی آر کے پاس ہے وہ دہشتگردوں کو لیک ہوا ہے. کال آتی ہے اور ان کے پاس بینک اکاونٹ گاڑیوں اور پورے گھر والوں کی تفصیلات ہوتی ہیں۔
صدر سرحد چیمبر آف کامرس محمد اسحاق کا کہنا تھا کہ غیر ملکی نمبروں سے تاجروں کو بھتہ کی کالیں آنا شروع ہوگئی ہیں،واٹس ایپ اور غیر رجسٹرڈ نمبر وں بارے پولیس کو آگاہ کیا ہے، دھمکیوں پر تاجر بھتہ دینے پر مجبورہیں،پشاور کے متعدد تاجرکئی بار بھتہ دے چکے ہیں، ایک گروپ بھتہ لیتاہے تو دوسرا مانگ لیتا ہے انٹرنیشنل سم سے تاجروں کو بھتے کی کالز موصول ہورہی ہیں، مختلف مقامات پر موبائل ریٹیلر غیر قانونی موبائل سمزفروخت کررہے ہیں، تاجروں نے متعدد بار پولیس میں مقدمات بھی درج کرا دیئے ہیں،
صدر سرحد چیمبر آف کامرس محمد اسحاق کا کہنا تھا کہ چائنہ ایکسپورٹ کےلئے کاشغر ،سست بارڈر مکمل کھولا جائے، ملک میں معیشت کافی خرابی کی جانب گامزن ہے،دکانوں کو رات کے اوقات میں بندکرنا اصل ایشو نہیں ہے خیبرپختونخوا میں کارخانے بندہوچکے ہیں،بند کارخانوں کو بجلی بل بھجوائے جارہے ہیں، ایل سیز پر پابندی برقرار رہی توبڑی تعداد میں کارخانے بند ہو جائینگے، وسطی ایشیاء ممالک کے ساتھ پاکستان کے کاروبار کا حجم کم ہوتا جارہا ہے، سنٹرل ایشیاء سے ایکسپورٹ پر افغان حکومت اضافی ٹیکس وصول کررہی ہے،خیبر پختونخوا بھرمیں 7 سے 9 ارب روپے کی بجلی چوری ہورہی ہے، گزشتہ 5ماہ کے دوران خیبر پختونخوا میں 500 سے زائد کارخانے بند ہیں،
88 قبحہ خانوں پر چھاپوں کے دوران 417 ملزمان گرفتار
لاہور میں خاتون کو رکشہ پر ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ
13 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے والے دو ملزمان گرفتار
سوشل میڈیا کے ذریعے لاہور میں لڑکیاں سپلائی کرنے والے ملزمان گرفتار