fbpx

کے پی میں ریپ کی تفتیش خواتین سے کیوں نہیں کرائی جاتی؟ سپریم کورٹ

کے پی میں ریپ کی تفتیش خواتین سے کیوں نہیں کرائی جاتی؟ سپریم کورٹ

سپریم کورٹ میں خاتون قتل کیس کی سماعت ہوئی

جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی اور جناب عالی نامی ملزم کی ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی جب کہ سپریم کورٹ نے آر پی او مردان یاسین فاروق کی سرزنش کرتے ہوئے کے پی پولیس کو قتل کی تحقیقات بہتر انداز میں جاری رکھنے کا حکم دیا، دوران سماعت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ آر پی آو صاحب آپ کو پتہ ہے کہ آپ کو یہاں کیوں بلایا گیا ہے جس پر آر پی او نے جواب دیا کہ کیس کی تفتیش غلط ہونے پر عدالت میں پیش ہوا ہوں اور پولیس کی جانب سے غلطی کو تسلیم کرتا ہوں

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے آر پی او پر برہمی کا اظہا رکرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں سے کام نہیں ہوتا تو نوکری چھوڑ دیں، 37 سالہ خاتون قتل ہوگئی وہ روز قیامت آپ کی گردن پکڑے گی یا ہماری، ناقص تفتیش کے باعث اگر آپ کا نام ایف آئی آر میں ہوتا تو آپ جیل میں ہوتے ،عدالت نے استفسار کیا کہ کے پی میں ریپ اور غیرت کے نام پر ہونیوالے قتل کی تفتیش خواتین سے کیوں نہیں کرائی جاتی؟ مردان ڈویژن میں کتنی خواتین پولیس افسران ہیں؟ جس پر آر پی او نے بتایا کہ مردان میں کوئی خاتون پولیس افسر نہیں تا ہم 50 لیڈی کانسٹیبل ہیں

جسٹس فائز عیسیٰ نے اس پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مردان ڈویژن 5 اضلاع پر مشتمل ہے اور ایک خاتون پولیس افسر نہیں جب کہ عدالتی حکم پر پنجاب میں ریپ کیسز میں خواتین سے تفتیش کی ایس اوپیز بنالی ہیں، کے پی میں ریپ، غیرت کے نام پر کیسز کی تفتیش خواتین سے کرانے کی ایس اوپیز بنائیں اور مردان ڈویژن میں خواتین پولیس افسران تعینات کرنے کےاقدامات کیے جائیں عدالت عظمیٰ نے یہ حکمنامہ آئی جی اور ہوم سیکرٹری کے پی سمیت مردان کے تمام آر پی اوز کو بھیجنے کی ہدایت کی اور ملزم جناب عالی کی ضمانت منظور کرلی

واضح رہے کہ جناب عالی نامی ملزم پر 14 جنوری 2022 کو اپنے بھتیجے کی بیوی کو قتل کرنے کا الزام ہے

بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماڈل سدرہ قتل کیس میں اہم پیشرفت

کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

سابق شوہر نے شراب کی بوتل کے ساتھ جنسی زیادتی کی،ہالی ووڈ اداکارہ پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں

بیوی نے بیٹی اورساتھیوں سے ملکر اپنے شوہر کو بیدردی سے قتل کردیا

شاگرد سے زیادتی کرنے والا معلم گرفتار