خیبر پی کے میں‌ 28 روزوں‌ کے بعد عید، ایک روزہ کھا لیا عید کے بعد رکھیں‌ گے. صوبائی وزیر اطلاعات

0
27

خیبر پختونخواہ میں آج سرکاری سطح‌ پر عید الفطر منائی جارہی ہے جبکہ ملک بھر کے دیگر صوبوں‌ میں‌ کل عید ہو گی. پشاور میں‌عیدگاہ چارسدہ روڈ‌ پر نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع ہوا. مسجد مہابت خان میں‌ بھی شہریوں‌ کی کثیر تعداد نے شرکت کی. گورنر اور وزیر اعلیٰ خیبر پی کے نے بھی عید کی نماز ادا کی.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے بعد صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ ہم نے پہلا روزہ مرکز کے ساتھ رکھا لیکن احساس ہوا ہے کہ ایک روزہ کھا لیا اب یہ روزہ عید کے بعد رکھیں گے. خٰبر پی کے میں آج عید سے ملک بھر میں ایک ہی دن عید کی امید ایک مرتبہ پھر دم توڑ‌گئی ہے.

پشاور میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی مسجد قاسم علی خان کی طرف سے چاند نظر آنے کا اعلان کئے جانے کے بعد خیبر پختونخوا کی حکومت نے بھی آج عید منانے کا اعلان کیا تھا۔

اس اعلان کے بعد خیبر پختونخوا حکومت بھی مقامی رویت ہلال کمیٹیوں کے رنگ میں رنگ گئی اور مرکزی حکومت کی طرف سے اعلان کے برعکس صوبائی حکومت نے پشاورسمیت مختلف اضلاع میں مقامی طور پر موصول ہونے والی شہادتوں اورعید کے اعلان کے پیش نظر آج منگل کے روز عیدمنانے کا اعلان کیا۔

صوبائی وزیر اطلاعات شوکت علی یوسفزئی نے بتایا کہ چونکہ صوبہ کے مختلف اضلاع میں عید کا اعلان ہو گیا ہے، اس لئے صوبائی حکومت بھی آج منگل کے روز ہی عید کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ گورنر، وزیراعلیٰ اور ساری کابینہ آج عید منائیگی، گورنر اور وزیراعلی گورنر ہائوس پشاور میں نماز عید ادا کریں گے جبکہ صوبائی وزرا اپنے حلقوں میں عید منائیں گے۔

خٰبر پختونخوا میں‌ پشاور کی طرح دیگر علاقوں میں بھی نماز عید کی ادائیگی کی گئی اور عید کے اجتماعات میں‌ملک کی سلامتی اور عالم اسلام کے اتحاد کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں.

ایبٹ آباد سمیت ہزارہ ڈویژن کے عوام نے خیبر پختونخوا حکومت کے اعلان کو مسترد کر دیا، لوگوں نے وفاق کے ساتھ عید منانے کا اعلان کیا، ٹانک میں بھی آج انتیسواں روزہ رکھا گیا، ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی تقسیم دیکھی گئی، پولیس لائن میں نماز عید ادا کی گئی اور مختلف علاقوں میں تجارتی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں۔

یاد رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی آج چاند دیکھے گی اور پھر عید کا اعلان کیا جائے گا.

Leave a reply