خیبرپختونخوا میں بلیک میلنگ کا سلسلہ چل رہا ہے ،سپریم کورٹ کے ریمارکس

supreme court

خیبرپختونخوا میں بلیک میلنگ کا سلسلہ چل رہا ہے ،سپریم کورٹ کے ریمارکس

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں پولیس کمپلینٹ کمیشن اور پبلک سیفٹی خیبر پختونخوا میں بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

سپریم کورٹ نے کنٹریکٹ ملازمین کو گریڈ 17 میں مستقل کرنے پر اظہار برہمی کیا ،عدالت نے ملازمین کی گریڈ 17میں بھرتی کے معاملے پر خیبرپختونخوا سے جواب طلب کر لیا ،عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل خیبرپختونخوا کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا

دوران سماعت چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بلیک میلنگ کا سلسلہ چل رہا ہے،عدالت کسی کو ریگولرائز نہیں کرسکتی یہ حکومت کا کام ہے، جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بغیر پبلک سروس کمیشن کیسے درخواست گزاروں کو پروموٹ کر دیا؟ وکیل ملازمین نے عدالت میں کہا کہ چند افراد کے علاوہ باقی سارے ملازمین کو ریگولر کردیا گیا ہےسول ججز بھی بغیر مقابلے کے امتحان کے تعینات ہوتے ہیں،

ریلوے کو ہم نے تباہ کیا 6 ماہ سے پہلے جو ریلوے میں ہورہا اس کا میں ذمہ دار نہیں ہوں : وزیر ریلوے

ریلوے کس کے دور میں اچھی رہی، سعد رفیق یا شیخ رشید؟ کمیٹی میں انکشاف

ٹرین حادثے میں 2 ریلوے اور 2 پولیس اہلکار بھی جاں بحق

حادثے کا شکار ہوئی ٹرین سرسید ایکسپریس کے ڈرائیور اعجاز احمد کا حادثے کے بارے انکشاف

جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ججز پبلک سروس کمیشن کے تحت نہیں آتے ، الگ شرائط ہوتی ہیں، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کہا کہ ابھی تک ا سکروٹنی کمیٹی کیوں نہیں بنائی گئی؟ چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالتوں کے فیصلوں سے ریگولرائزیشن نہیں ہو سکتی قانون کے مطابق ہوتی ہے،

سندھ ہائیکورٹ کا تاریخی کارنامہ،62 لاپتہ افراد بازیاب کروا لئے،عدالت نے دیا بڑا حکم

انسان کی لاش مل جائے انسان کو تسلی ہوجاتی ہے،جبری گمشدگی کیس میں عدالت کے ریمارکس

عمران خان لاپتہ، کیوں نہ نواز شریف کیخلاف مقدمے کا حکم دوں، عدالت کے ریمارکس

لاپتہ افراد کا سراغ نہ لگا تو تنخواہ بند کر دیں گے، عدالت کا اظہار برہمی

لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

Comments are closed.