خیبر پختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کتنے ہیلتھ ورکرز اور بزرگوں کی کورونا ویکسینیشن کی گئی
خیبر پختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کتنے ہیلتھ ورکرز اور بزرگوں کی کورونا ویکسینیشن کی گئی
باغی ٹی وی :کرونا ویکسین کے لگانےکا عمل تیزی سے جاری ہے . اس سلسےمیں خیبر پختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9 ہزار سے زائد ہیلتھ ورکرز اور بزرگوں کی کورونا ویکسینیشن کی گئی۔
محکمہ صحت کے مطابق خیبر پختونخوا میں 379 ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی جبکہ 685 ہیلتھ ورکرز کو ویکسین کی دوسری خوراک دی گئی۔خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں4659 بزرگ شہریوں کو ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی۔
ادھر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ 40 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسینیشن کے لیے رجسٹریشن کا عمل کل منگل سے شروع ہوگا۔یر کو اپنی ایک ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ ’آج این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کل سے 40 سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگانے کے لیے رجسٹریشن ہوگی اس کے علاوہ 50 سال سے زائد عمر کے رجسٹرڈ افرادبھی ویکسینیشن کے لیے آ سکتے ہیں۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’اگر آپ 40 سال یا اس سے زائد عمر کے ہیں تو خود کو رجسٹر کرائیں اور دوسروں کو بھی رجسٹر ہونے کا کہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں17لاکھ افرادکوویکسی نیشن ہوچکی ہے ہدف ہےفوری طورپر2کروڑ60 لاکھ افرادکی ویکسی نیشن کی جائے گی طویل مدت میں حکومت 10کروڑپاکستانیوں کی ویکسی نیشن کرنا چاہتی ہے۔
ان کامزید کہن تھا کہ امریکا نےکورونا ویکسین کی برآمد پر پابندی لگا رکھی ہے اور بھارت میں کورونا کیسز بڑھنے سے ویکسین کی برآمدروک دی ہے اس وقت صرف چین اورروس سےکوروناویکسین دستیاب ہیں، پاکستان میں کوروناکی صورتحال تشویش ناک ہے،افراتفری نہیں ہے۔