خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ رات کے اندھیرے میں..شیری رحمان برس پڑیں
خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ رات کے اندھیرے میں..شیری رحمان برس پڑیں
ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا
ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام کے تحت اخراجات کی تفصیل قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں، قومی اسمبلی میں کہا گیا کہ ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام کے تحت 3سال میں 22 ارب 24 کروڑ روپے خرچ کیے گئے ، 2016میں 4.7 ارب روپے کے بجٹ سے گرین پاکستان پروگرام لانچ کیا گیا تھا،2019 میں پروگرام کا بجٹ 125 ارب روپے کر دیا گیا تھا،وزارت موسمیاتی تبدیلی کیجانب سے بتایا گیا کہ ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام کے تحت 3 ارب 29 کروڑ درخت لگانے کا ہدف مقرر تھا،اپریل سے جولائی 2022 تک ملک بھر میں 26 کروڑ 13 لاکھ پودے لگائے گئے،
وفاقی وزیر، پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان کا کہنا ہے کہ بلین ٹری سونامی خیبرپختونخوا میں خورد برد کے معاملے پر میں جواب نہیں دے سکتی، میں نے اپنی ٹیم کو کہا تھا کہ جواب میں خیبرپختونخوا کو ضرور شامل کریں،اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبائی معاملات کا جواب صوبے دے سکتے ہیں، ٹمبر مافیا نے جنگلات کی کٹائی سے بڑی تباہی پھیری ہے خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ جنگلات کی کٹائی ہو رہی ہے، رات کے اندھیرے میں ٹمبر مافیا سرگرم رہتا ہے، موسم گرما میں لوگوں نے جنگلات میں آگ لگائی،بلین ٹری سونامی خوردبرد معاملے پر نیب نے نوٹس لیا،بلین ٹری کرپشن کیسز تک ہماری رسائی نہیں ہے،
قومی اسمبلی کا اجلاس وزارت تعلیم نے قومی اسمبلی میں تحریری جواب کروایا جس میں کہا گیا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن اسکیم کے تحت ایک لاکھ 21 ہزار 596 افراد اسکالرشپ پر تعلیم حاصل کر رہے ہیں، ایچ ای سی کے تحت 2ہزار 538 غیر ملکی، ایک لاکھ 19 ہزار 58 مقامی اسکالرز تعلیم حاصل کر رہے ہیں،پنجاب کے 57 ہزار، خیبرپختونخواکے 19ہزار 756، سندھ کے 18 ہزار 439 اسکالرز زیرتعلیم ہیں،بلوچستان 7ہزار 928، آزاد کشمیر 6 ہزار 416 اوراسلام آباد کے 4ہزار 792 اسکالرز زیرتعلیم ہیں،
اسلام آباد میں پہلی دفعہ یہ "کام” ہو رہا ہے، زرتاج گل نے یہ کیا کہہ دیا؟
وزیر ماحولیات زرتاج گل اور اسکے شوہر نے دس لاکھ رشوت مانگی، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا الزام
زرتاج گل پر حلقے میں عوام نے برسائے ٹماٹر، لگائے پی ٹی آئی مردہ باد کے نعرے
آپ کہتے ہیں بلین ٹری لگائے لیکن ہمیں کوئی درخت نظر نہیں آیا،چیف جسٹس گلزار احمد کے ریمارکس
عمران خان مایوس کریں گے یا نہیں؟ زرتاج گل نے کیا حیرت انگیز دعویٰ
رنگ گورا کرنے کیلئے کاسمیٹکس کا استعمال کیسا ہے؟ زرتاج گل نے کیا اہم انکشاف