کے پی کے میں شجرکاری پرسپریم کورٹ کے ریمارکس جان کر ہوں حیران

0
70

سندھ حکومت کی جانب سے جنگلات کی زمین لیزپردینے اورقبضے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے 35 ہزار روپے ایکڑسے کم میں کے پی نے درخت لگائے ہوں گے،

نہ اسلام جھوٹ کی اجازت دیتا ہے اور نہ قانون، چیف جسٹس کے قتل کیس میں ریمارکس

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں سندھ حکومت کی جانب سے جنگلات کی زمین لیزپردینے اورقبضے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی تو جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ جوزمین آپ الاٹ کرتے ہیں اس کی کیا گارنٹی ہےکہ وہ آپ کوواپس کی جائے گی؟سندھ حکومت جنگلات کومحفوظ کرنےسےمتعلق پالیسی سپریم کورٹ میں جمع کرائے،

جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ پچھلی سماعت میں ہم نے کہا تھا کہ قبضہ سے چھڑائی گئی زمین کی تفصیلات بتائیں، جس پر سندھ حکومت کے وکیل نے کہا کہ ہمارے پاس سیٹلائٹ تصاویرہیں جن میں واگزار کی گئی زمین دکھائی گئی ہے،جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ آپ کے پاس کوئی فورس تونہیں ہے، صرف فارسٹ گارڈ ہوتے ہیں، جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ آپ بتائیں کس نے لوگوں سے قبضے کی زمین واگزار کروانی ہے؟

جج ارشد ملک ویڈیو سیکنڈل، سپریم کورٹ کا بڑا حکم

درخواست گزار نے کہا کہ سندھ حکومت سے محکمہ جنگلات نے 6 ہزارایکڑ زمین کیلیے 21 کھرب روپے مانگے ہیں،
جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ کے پی حکومت سے پوچھ لیں انھوں نے کتنے روپے ایکڑکے حساب سے درخت لگائے ،کے پی میں بھی درخت لگانے کے حوالے سے شور مچا تھا،4 یا 5 ہزار روپے میں ایک ایکڑ زمین پر پودے لگ سکتے ہیں،ہمارے ساتھ مذاق نہ کریں،

جسٹس عظمت سعید نے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے 35 ہزار روپے ایکڑسے کم میں کے پی نے درخت لگائے ہوں گے،

عمر قید کی سزا کتنی ہو گی، سپریم کورٹ میں مدت کے تعین کیلئے لارجر بینچ تشکیل

Leave a reply