خیبرپختونخواہ میں سیاحت کے لئے کتنی جگہوں کی نشاندہی کر لی گئی؟ اہم خبر

0
20

خیبرپختونخواہ میں سیاحت کے لئے کتنی جگہوں کی نشاندہی کر لی گئی؟ اہم خبر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے صوبائی وزیر سیاحت عاطف خان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت سیاحت کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے،پی ٹی آئی حکومت نے پاکستان کا مثبت تشخص بحال کیا،کالام ،ن تھیا گلی،مری اورکچھ مقامات سیاحت کے لیے تھے،حکومت نے سیاحت کے لیے بہترین مقامات کی نشان دہی کی سیاحت سے متعلق بہت جلد عوام کو خوش خبری دیں گے،

عاطف خان کا مزید کہنا تھا کہ 14خوبصورت مقامات کے لیے ماسٹر پلان بن رہا ہے،غیر ملکی سرمایہ کارسیاحتی مقامات پر سرمایہ کاری کے لیے آئیں گے،چترال میں فائیواسٹار ہوٹل بن رہا ہے،پاکستان تصور سے بڑھ کر خوب صورت ہے.سیاحتی مقامات کی رسائی کے لیے بہترین مواصلاتی نظام کا منصوبہ بن گیا ہے،سیاحتی مقامات پرمقامی لوگوں کو بھی مستفید کریں گے،حکومت مقامی ثقافت کے فروغ کے لیے کام کررہی ہے،

صوبائی وزیر عاطف خان کا کہنا ہے کہ 5 روزہ بدھ مت کانفرنس اپریل میں پشاورمیں منعقد کی جائے گی، کانفرنس میں قومی اور بین القوامی آرکیالوجیکل ماہرین شرکت کریں گے۔

عاطف خان نے مزید کہا کہ کانفرنس میں بدھ مت ممالک کے سفیروں کو مدعو کیا جائے گا، کانفرنس کا مقصد مذہبی سیاحت کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں آرکیالوجیکل سائٹس سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔

حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

واضح رہے کہ ماہ نومبر میں کورین گندھارا سوسائٹی بدھ مت کے صدر نے 70 رکنی وفد کیساتھ لاہور عجائب گھر اور شاہی قلعہ کا دورہ کیا، وفد نے عجائب گھر میں عبادت بھی کی جبکہ انتظامیہ کی جانب کورین وفد کو گندھارا تہذیب کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

گندھارا سوسائٹی کوریا کے وفد نے عجائب گھر میں دورہ کرتے ہوئے اپنی عبادت بھی کی جبکہ ڈائریکٹر میوزیم طارق محمود جاوید نے وفد نے گندھارا تہذیب کے بارے میں بریفنگ بھی دی۔ اس موقع پر کورین گندھارا سوسائٹی کے صدر نے اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے اور لاہوریوں کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جذبات کا اظہار بھی کیا۔

Leave a reply