خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی 12 نشستوں کیلئے کتنے کاغذات نامزدگی وصول؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی 12 نشستوں کے لیے 65 امیدواروں کی کاغذات نامزدگی وصول ہوئی ہے،
ترجمان الیکشن کمیشن خیبر پختونخواہ کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی آج اور کل جمع کرائے جاسکتے ہیں ،سینیٹ الیکشن میں ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل کرائیں گے،
دوسری جانب پیپلزپارٹی کی جانب سے سینیٹ امیدواران کے نام پر مشاورت حتمی مراحل میں داخل ہو گئے سلیم مانڈوی والا، شیری رحمان، فاروق نائیک اور اسلام الدین کو دوبارہ لانے کے واضح امکانات ہیں،فرحت اللہ بابر اور پلوشہ خان کو بھی سینیٹ ٹکٹ جاری کرنے کا امکان ہے،
رہنما پیپلزپارٹی پلوشہ خان نے اپنا ووٹ چکوال سے سندھ منتقل کرا دیا،قمرالزمان کائرہ، رحمان ملک، تاج حیدر، فیصل سخی بٹ نے بھی درخواست دی ہے،نثار کھوڑو، جام ممتاز ڈہر، قیوم سومرو، میر باز کیتھران کی درخواستوں پر بھی مشاورت جاری ہے ،
پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا،حکومت نے ایسا کام کر دیا کہ پی ڈی ایم کی ساری امیدوں پر پانی پھر گیا
نیب کی کارروائیاں ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہیں،اپوزیشن سینیٹ میں پھٹ پڑی
سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا معاملہ،رضا ربانی بھی عدالت پہنچ گئے
سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس،سپریم کورٹ میں سماعت،کس نے کی مہلت طلب؟
سیاسی پارٹیوں کے آپس کے معاملات ہوں توعدالت ان میں نہیں پڑتی،سپریم کورٹ
سینیٹ انتخابات، اوپن بیلٹ کے ذریعے ہو سکتے ہیں یا نہیں؟ الیکشن کمیشن نے جواب جمع کروا دیا
اسلام آباد کے لیے اسپیشل سیکریٹری الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ ظفراقبال حسین ریٹرننگ افسر مقرر ،پنجاب کےلیے صوبائی الیکشن کمشنر غلام اسرار خان ریٹرننگ افسر ہوں گےسندھ کے لیے صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان ریٹرننگ افسر ہوں گے،خیبرپختونخوا کےلیے صوببائی الیکشن کمشنر شریف اللہ ریٹرننگ افسر ہوں گے،بلوچستان کےلیے صوبائی الیکشن کمشنر محمد رازق ریٹرننگ افسر ہوں گے
نامزد امیدواروں کی ابتدائی فہرست 14 فروری کو جاری ہوگی،امیدواروں کی اسکرونٹی 15 تا 16 فروری ہوگی، امیدواروں کی حتمی فہرست 21 فروری کو جاری ہوگی،امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 22 فروری تک واپس لے سکیں گے،چاروں صوبائی اسمبلیاں اور پارلیمنٹ ہاوَس کو پولنگ اسٹیشن کا درجہ حاصل ہوگا، الیکشن کمیشن 48 نشستوں پر سینیٹ انتخابات کرائے گا