خیبر پختونخوا کے مخصوص اضلاع میں پانچ روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم آج سے شروع

0
57

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کے بعد 5 روزہ خصوصی پولیو مہم شروع کر دی گئی ہے،
خصوصی مہم صوبے کے سات اضلاع نوشہرہ، پشاور، مہمند، ہنگو، خیبر، کوہاٹ اور چارسدہ میں مکمل طور پر چلائی جائے گی جہاں پر پولیس ورکرز گھر گھر جا کے 22 لاکھ 12ہزارسے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلا ئے گے،پولیو حکام کے مطابق بونیر، چترال، دیر، ہری پور، مانسہرہ، مالاکنڈ، مردان اورصوابی کے افغان مہاجرین کیمپوں اور پاک افغان سرحد پر واقع مخصوص یونین کونسلوں میں 1 لاکھ 7 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاوٗ کے قطرے پلائے جائیں گے،حکام نے یہ بھی بتایا 5 روزہ مہم کیلئے 8441 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں موبائل،فکسڈ اور ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں، پولیو ورکرز کی سیکورٹی پر 14,926 پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں،جو پولیو ٹیمز کے ساتھ باقاعدہ طور پر گشت کر کے کسی بھی نا خوش گوار واقعے سے نمٹنے کے لئے تیار ہونگے،

Leave a reply