خیبرپختونخوا سیلاب سے متاثر، مخالفین جلسہ جلسہ کھیل رہے ہیں،وزیر خارجہ بلاول

0
30

خیبرپختونخوا سیلاب سے متاثر،آج مخالفین جلسہ جلسہ کھیل رہے ہیں،وزیر خارجہ بلاول
وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے ترکیہ کے ہم منصب میولود چاؤش اولو کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ترکیہ وزیر خارجہ میولود چاؤش اولو کو سیلابی نقصانات سے آگاہ کیا بلاول بھٹو کا متاثرین کی بحالی کے امور میں مدد کے لیے رضا کار بھیجنے پر ترکیہ ہم منصب سے اظہار تشکرکیا ،بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکیہ بحرانوں کے وقت ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں،

قبل ازیں برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں وزیر خارجہ بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ سیلاب سے سب سے زیادہ سندھ متاثر ہوا، لاڑکانہ سے1800 خاندان بے گھر ہو گئے متاثرین کو کیمپس پہنچانا، کھانے پینے کی سہولیات فراہم کرنا ابتدائی چیلنج ہے بارشوں کا سلسلہ جون کے آخر سے چل رہا ہے، ریلیف اور ریسکیو ہماری پہلی ترجیح ہے، آگے چل کر ہمیں تباہ ہوئے لوگوں کے گھر، سڑکیں، پل تعمیر کرنے کے بارے میں سوچنا ہوگا ،جب بھی ملک میں کوئی زلزلہ یا سیلاب آیا وہاں پورا ملک ایک ہو کر متاثرین کی مدد کرتا ہے، مخالف حکومت میں ہو یا اپوزیشن میں وہ کبھی متاثرین کی بحالی اور امدادی کامو ں میں دلچسپی نہیں لیتے،خیبرپختونخوا سیلاب سے متاثر ہوا ہے ،آج مخالفین جلسہ جلسہ کھیل رہے ہیں،دنیا میں ایسی کوئی حکومت نہیں جو قدرتی آفت سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہو،سندھ کو کم سے کم 10 لاکھ ٹینٹس کی ضرورت ہے، جسے خریدنے کی کوشش کی جا رہی ہے،

وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

سیلاب سے اموات،نقصانات ہی نقصانات،مگر سیاستدان آپس کی لڑائیوں میں مصروف، مبشر لقمان پھٹ پڑے

 بارشوں اور سیلاب سے900 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے

بالاکوٹ، آٹھ افراد سیلاب میں بہہ گئے،سوات میں عمارت گرنے کا خوفناک منظر، ویڈیو

پاک فوج نے فلڈ ریلیف ہیلپ لائن قائم کر دی،

ہ وادی کمراٹ میں 18 سیاح پھنسے ہوئے ہیں

 شرجیل میمن نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں بدترین مخالفین کے بھی ساتھ کام کرنےکو تیار ہیں

Leave a reply