مزید دیکھیں

مقبول

سیالکوٹ: الخدمت فاؤنڈیشن اور نون کیش اینڈ کیری کی جانب سے 300 سے زائد یتیم بچوں کی عید شاپنگ

سیالکوٹ،باغی ٹی وی(بیوروچیف شاہد ریاض) الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سیالکوٹ...

موبائل فونز کی درآمدات میں 13فیصد کمی

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے...

4 شادیوں سے متعلق بیان، اداکار دانش تیمور کو معافی مانگنا پڑ گئی

کراچی: پاکستانی اداکار دانش تیمور کو 4 شادیوں سے...

خیبر پختونخواہ میں کرونا سے ایک اور ڈاکٹر چل بسا،پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے کیا بڑا مطالبہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر میڈیکل کالج کے تھرڈ ایئر کے سٹوڈنٹ ڈاکٹر عدنان حلیم کرونا سے لڑتے ہوئے اج شہید ہو گئے ہیں ۔

پراونشل ڈاکٹرز اسوسیشن کے مطابق ڈاکٹر عدنان حلیم خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے میڈیکل ائی سی یو میں وینٹیلیٹر پر تھے ۔ ڈاکٹر عدنان حلیم کا تعلق ضلع سوات سے تھا ۔

پراونشل ڈاکٹرز اسوسیشن کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی خیبر پختونخواہ اور صوبائی گورنمنٹ کرونا سے شہید ہونے والے ڈاکٹرز اور دیگر عملے کو کابینہ سے منظور شدہ شہدا پیکیج جلد سے جلد دیں ۔کرونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز اور دیگر ہیلتھ ملازمین کو کرونا الاونس جلد سے جلد دینے کیلئے عملی اقدامات اٹھایئں

قبل ازیں گزشتہ روزکرونا سے پشاور میں ڈاکٹر بشیر کی موت ہوئی ہے،ڈاکٹر بشیر کنگ عبداللہ ٹیچنگ اسپتال مانسہرہ کے سابق ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تھے ،ڈاکٹر بشیر کورونا کی وجہ سے علیل اوراسپتال میں زیر علاج تھے،

خیبرپختونخوا میں کورونا سے جاں بحق ڈاکٹرز کی تعداد 22 ہوگئی ،پی‌ ڈی اے کا کہنا ہے کہ طب کے شعبے میں ڈاکٹر بشیر کی خدمات یاد رکھی جائیں گی

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ڈاکٹر بشیر کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وبا کے دوران ڈاکٹرز کی خدمات قابل ستائش ہیں، شہری کورونا وبا سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 21 اموات ہوئی ہیں جبکہ 1708 نئے مریض سامنے آئے ہیں

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد 7 ہزار21 ہوگئی ہے جبکہ مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 48 ہزار184 ہو گئی ہے،پاکستان میں کورونا کے 3 لاکھ 20 ہزار65 افراد صحتیاب ہوگئے اور21 ہزار98 زیر علاج ہیں۔

پنجاب میں بھی دوبارہ کرونا کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے، خطرے کی گھنٹی

کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan