خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات نشست پر دوبارہ گنتی کی درخواست پر سماعت

0
28

خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات نشست پر دوبارہ گنتی کی درخواست پر سماعت

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن میں خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات نشست پر دوبارہ گنتی کی درخواست پر سماعت ہوئی

درخواست گزار تاج آفریدی کے وکیل وسیم سجاد الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے،وکیل وسیم سجاد نے کہا کہ قومی اسمبلی میں سینیٹ انتخابات کے نتائج کی دوبارہ گنتی کی گئی،سینیٹ انتخابات کے نتائج کسی بھی وقت چیلنج کیے جاسکتے ہیں، پریزائیڈنگ افسر نے ہماری درخواست قبول نہیں کی،سینیٹ الیکشن میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست منظور نہیں کی گئی، خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کے ووٹ ہمیں نہیں دکھائے گئے،

ریٹرننگ آفیسرنے سینیٹ انتخابات سے متعلق رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرادی، ریٹرننگ آفیسر نے کہا کہ ہم نے فریقین کی موجودگی میں ووٹوں کی گنتی کی، ووٹوں کی گنتی کے بعد تاج آفریدی نے رات گئے درخواست دی، ہم نے ووٹوں کی گنتی کی درخواست مسترد نہیں کی، ان کو قانونی راستہ بتایا،ممبر الیکشن کمیشن الطاف ابراہیم قریشی نے کہا کہ فریقین کو مطمئن کرنے کیلئے سماعت کررہے ہیں، خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کی دوبارہ گنتی کی درخواست پرسماعت 6 اپریل تک ملتوی کر دی گئی تاج آفریدی نے خیبرپختونخوا سے ذیشان خانزادہ کی کامیابی کو چیلنج کیا ہے

Leave a reply