خیبرٹیچنگ اسپتال آئسولیشن وارڈ میں ایک بار پھر آکسیجن کی سپلائی متاثر ہونے کا انکشاف

0
31

خیبرٹیچنگ اسپتال آئسولیشن وارڈ میں ایک بار پھر آکسیجن کی سپلائی متاثر ہونے کا انکشاف

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور کے خیبرٹیچنگ اسپتال آئسولیشن وارڈ میں ایک بار پھر آکسیجن کی سپلائی متاثر ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے

آکسیجن کی سپلائی متاثر ہونے کے بعد حیات آباد میڈیکل کمپلیکس سے ہنگامی طور ماہرین کو بلا کرمسئلہ حل کیا گیا ،انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صرف 3 بیڈز پر آکسیجن کا مسئلہ ایا تھا، مریضوں کو دوسرے بیڈز پرمنتقل کردیا گیا،

چیئرمین بورڈ آف گورنرزندیم خاورکے مطابق آکسیجن گیس پریشر کم ہوا تھا ،کسی مریض کو مسئلہ نہیں ہوا ، نجی گیس سپلائی کمپنی کے چیئرمین کو آج بلایاہے اسپتال کے گیس ٹینک کو استعداد 10 ہزار کیوبک میٹر تک بھرا جائے گا ،آکسیجن پائپ لائن کومرحلہ وار تبدیل کیا جائے گا ،

واضح رہے کہ پشاور کے بڑے خیبر ٹیچنگ اسپتال میں مریضوں کیلئے آکسیجن سپلائی ختم ہونے سے 6 مریض جان کی بازی ہار گئے ترجمان اسپتال کے مطابق آکسیجن کی سپلائی کم پڑگئی تھی۔ ہمارے پاس کورونا مریضوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔

معاون خصوصی اطلاعات‏ کامران بنگش کا کہنا ہے کہ ‏وزیراعلیٰ نے بورڈ آف گورنرز کو ابتدائی تحقیقات کا ٹاسک دیا،

کامران بنگش‏ کا کہنا تھا کہ خیبر ٹیچنگ اسپتال ایکٹ کے تحت خود مختارہے،حتمی رپورٹ میں ذمےداروں کے خلاف ایکشن واضح نظر آئےگا ،واقعے کی تفصیلی رپورٹ بھی جاری کریں گے،وعدے کےمطابق چوبیس گھنٹے میں انکوائری رپورٹ جاری کی گئی ،جاں بحق افرادکےخاندانوں کو10،10 لاکھ روپے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے .‏خیبر ٹیچنگ اسپتال واقعےمیں 6افراد جاں بحق ہوئے ،

وزیر صحت کے پی‏ کا کہنا ھا کہ ‏ساتوں افرادکو ابتدائی تحقیقات کےمطابق معطل کیا گیا ،تفصیلی رپورٹ میں ذمےداروں کا تعین اور ان کے خلاف ایکشن ہوگا،ش‏خیبر ٹیچنگ اسپتال خود مختار ہے ،بورڈ آف گورنر کے تحت کام کرتاہے،‏تفصیلی رپورٹ 5 دن میں آجائےگی ،

کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج

پاکستان میں کرونا ویکسین کہاں تک پہنچ گئی، مبشر لقمان کے ساتھ ڈاکٹر جاوید اکرم کے تہلکہ خیز انکشافات

بورڈ آف گورنرز نے اپنی رپورٹ میں سفارش کی ہے کہ پاکستان آکسیجن کمپنی کے معیار کو جانچا جائے اور تربیت یافتہ عملہ تعینات کیا جائے۔ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں تربیت یافتہ ریسکیو اسکواڈ اسپتال میں تعینات ہوگا۔رات 12بجکر40 منٹ پر آپریشن تھیٹر سے آکسیجن سپلائی کم ہونے کی اطلاع ملی ۔ آکسیجن پلانٹ کے ٹیکنیشن نے بتایا کہ ٹینک مکمل خالی ہے ،ہسپتال ڈائریکٹر اور دیگر عملہ فوری موقع پر پہنچا اور گیجز کے لیے اسٹور کے تالے توڑے گئے۔ آئسو لیشن وارڈ کے لیے 30 سلنڈر فوری ایشو کئے گئے۔

Leave a reply