سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزراء خارجہ پاکستان پہنچ گئے

0
27

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزراء خارجہ پاکستان پہنچ گئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزراء خارجہ پاکستان پہنچ گئے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ان کا استقبال کیا .

 

دونوں وزراء خارجہ وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال، پاک بھارت کشیدگی اور دو طرفہ تعلقات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

سعودی عرب اور اماراتی وزراء خارجہ کیساتھ ملاقات میں کشمیر سنگل پوائنٹ ایجنڈا ہے، قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور اماراتی وزرائے خارجہ کیساتھ ملاقات میں مقبوضہ کشمیر سنگل پوائنٹ ایجنڈا ہے۔

ہمارےجوان ایسے ہیں جن سے میں پسینہ مانگوں تووہ خون دیتے ہیں، آرمی چیف

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دونوں معزز مہمان اکھٹے پاکستان کے دورے پر آئیں گے۔ وزیراعظم کے رابطوں کے بعد یہ اہم دورے ممکن ہوئے ،سعودی اور یواے ای کے وزرائے خارجہ سے مشترکہ ملاقات ہوگی۔ وزیراعظم اور آرمی چیف سے دونوں وزرائے خارجہ ملاقات کریں گے۔ مقبوضہ کشمیر اس ملاقات کا سنگل پوائنٹ ایجنڈا ہے۔ دونوں وزرائے خارجہ کے سامنے چند گزارشات بھی رکھی جائیں گی۔ پاکستانی قوم کی توقعات برادر ملکوں کے سامنے رکھیں گے.

آئیں چلیں شہید کے گھر…کشمیر بنے گا پاکستان، یوم دفاع پر آئی ایس پی آر کا اہم اعلان

Leave a reply