fbpx

کراچی اسکول آف بزنس اینڈ لیڈرشپ کی چھٹی تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد

کراچی اسکول آف بزنس اینڈ لیڈرشپ کی چھٹی تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد

کراچی اسکول آف بزنس اینڈ لیڈرشپ (KSBL) نے حال ہی میں اپنے قیام کی 10ویں سالگرہ کے موقع پر ایم بی اے، ایگزیکٹو ایم بی اے اور ایم ایس بزنس اینالیٹکس پروگرامز میں فارغ التحصیل طلباء کیلئے تقسیم اسناد کی تقریب کا انعقاد کیا۔

اِس یادگارتقریب میں کے ایس بی ایل کے بانی و چیئرمین، حسین داؤد، بورڈ آف گورنرز کے ممبران، بورڈ آف ٹرسٹیزکے ممبران، گریجویشن کرنے والے طلباء اور ان کے اہل خانہ اور فیکلٹی ممبران نے بھی شرکت کی۔اسکول کے بانی و چیئرمین، حسین داؤد نے حاضرین کو مبارکباد پیش کی اورگریجویشن کرنے والے طلباء کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ مزید سیکھنے کا عمل جاری رکھیں اور مستقبل میں اپنی کوششوں میں عاجزی اختیار کرتے ہوئے ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

خاتون کی لاش کے کئے 56 ٹکڑے، ٕگوشت بھی کھایا ، ملزمان کا تہلکہ خیز انکشاف

طلباء کی کامیابیوں پر مبارکباد دیتے ہوئے اور اُنھیں معاشرے کی بہتری کیلئے ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھانے کی ترغیب دیتے ہوئے تقریب کے کلیدی مقرر اور انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر، ڈاکٹر عبدالباری خان نے خدمت خلق اور انسان دوستی کے حوالے سے اپنی زندگی کا سفر بیان کیا۔ اسکول کے ریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر، مبشر حمید نے KSBLسے گریجویشن کرنے والے تمام طلباء کو سراہتے ہوئے کہا کہ”مجھے اپنے فارغ التحصیل ہونے والے تمام طلباء کی کامیابیوں پر فخر ہے، اس پرمسرت موقع پر میں آپ کے جوش و جذبے اور مستقبل کی مزید کامیابیوں پر آپ کی خوشی میں برابر کا شریک ہوں۔آپ کایہ تعلیمی ادارہ، آپ کے اگلے اقدامات اور آپ کے عزائم میں آپ کے ساتھ ہے۔آپ پاکستان کا مستقبل ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ ہم نے آپ کو حقیقی قیادت کی روشن مثال بننے کے لیے تیار کیا ہے۔“