کبریٰ خان نے وزیراعظم عمران خان اور حمزہ علی عباسی کو ٹوئٹر سے ان فالو کیوں کیا؟

0
26

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ کبریٰ خان نے بتادیا ہے کہ انہوں نے وزیراعظم عمران خان اور حمزہ علی عباسی کو کیوں ان فالو کیا-

باغی ٹی وی : نامعلوم افراد، ویلکم ٹو کراچی، جوانی پھر نہیں آنی 2 اور پرواز ہے جنون‘ جیسی فلموں میں اداکاری کرنے والی کبریٰ خان اے آر وائے کے پروگرام ’گھبرانا منع ہے‘ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اداکار واسع چوہدری کے سوالات کے کھل کر جواب دیئے-

ایک سوال کے جواب میں کبریٰ خان نے بتایا کہ وہ ٹوئٹر پر اتنی زیادہ متحرک نہیں ہیں اور انہوں نے وہاں صرف چار افراد یعنی اقرار الحسن، واسع چوہدری، فہد مصطفیٰ اور گوہر رشید کو فالو کر رکھا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر انہوں نے کچھ زیادہ لوگوں فالو کیا تھا پھر انہوں نے ایسے افراد کی تعداد 6 تک محدود کی لیکن پھر انہوں نے مزید دو افراد یعنی وزیر اعظم عمران خان اور حمزہ علی عباسی کو بھی ان فالو کردیا۔

کبریٰ خان کے مطابق عمران خان اور حمزہ علی عباسی بہت زیادہ سیاسی بن گئے تھے اور ان کے اکاؤنٹس پر صرف سیاسی باتیں ہونے لگی تھیں، جس وجہ سے انہوں نے انہیں ان فالو کردیا۔

کبریٰ خان کے مطابق حمزہ علی عباسی بھی عمران خان کے نقش قدم پر چلنے لگے تھے اور ان کی ٹوئٹس زیادہ تر سیاسی ہوتی تھیں۔

انہوں نے اقرار الحسن کو فالو کرنے سے متعلق بتایا کہ وہ ان کے بھائی بنے ہوئے ہیں، اس لیے وہ انہیں فالو کرتی ہیں اور یہ کہ وہ ایسی معلومات دیتے ہیں کہ فلاں گلی یا شہر میں کیا ہو رہا ہے۔

کبریٰ خان نے شوبز میں اقربا پروری پر بحث کوفضول کیوں قرار دیا؟

Leave a reply