انڈین فلم ویلکم ٹو کی شوٹنگ شروع ہو نے کے بعد کبری خان فلم چھوڑ کر پاکستان کیوں واپس آ گئی ؟‌

میں‌پاکستان سے انڈیا پہنچ گئی ، ویلکم ٹو کے سیٹ پر گئی تو کام اچھے سے ہو رہا تھا
kubra khan

نامور اداکارہ کبری خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میری فلم 2014 میں نامعلوم افراد پاکستان میں ریلیز ہوئی اس فلم نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی اور ہر طرف اس کے چرچے ہوئے اس فلم سے بہت سارے فنکاروں کا کیرئیر اوپر کی طرف گیا میں بھی انہی میں سے ایک تھی. فلم کی کامیابی کے چرچے بھارت بھی پہنچ گئے ، یوں بھارت سے مجھے رابطہ کیا گیا ، فلم ویلکم ٹو میں‌مجھے ایک اچھا کردار آفر ہوا . میں نے سنا مجھے بہت اچھا لگا ، کاسٹ بھی بہت اچھی تھی ، ہمارے درمیان معادہ طے بھی پا گیا، شوٹنگ کا وقت بھی آن پہنچا.

”میں‌پاکستان سے انڈیا پہنچ گئی ، ویلکم ٹو کے سیٹ پر گئی تو کام اچھے سے ہو رہا تھا ”لیکن میں کیا دیکھتی ہوں کہ عین ٹائم پر ڈائریکٹر نے سکرپٹ میں کچھ ایسی تبدیلیاں کیں کہ میں نے سوالات اٹھائے اور کہا کہ مجھے جس کردار کو کرنے کے لئے بلوایا گیا ہے یہ اس میں‌جو تبدیلیاں‌کی گئی ہیں میں وہ قبول نہیں کر سکتی اور نہ ہی میں پاکستان مخالف ایک جملہ بھی بولوں گی، یوں میں نے ان کے ساتھ کیا ہوا معاہدہ توڑ دیا اور واپس پاکستان چلی آئی میں نہیں چاہتی تھی کہ میں کسی ایسے پراجیکٹ کا حصہ بنوں جو پاکستان کے خلاف ہے آخر پاکستان میرا ملک ہےاس نے مجھے بہت کچھ دیا ہے.

راکھی کی وجہ سے میری شادی نہیں ہوئی تنوشری دتہ کا دعوی

میں نے 2018 میں ووٹ کاسٹ کیا تھا اب نہیں کروں گا کامران جیلانی

شاہد کپور نے کس فلم میں‌کام کرنے کا معاوضہ نہیں لیا؟‌

Comments are closed.