مزید دیکھیں

مقبول

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کی سیاست میں آنے کی تصدیق

پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ سے تعلق...

خوشی کی بات ہے کہ قرارداد کی سب نے حمایت کی ہے،شرجیل میمن

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا...

پنجاب کے کالجز میں بھارتی گانوں پر ڈانس اور غیر اخلاقی سرگرمیوں پر پابندی

لاہور(باغی ٹی وی) پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے سرکاری...

بھارت:اسلحہ فیکٹری کا افسر پاکستان کیلئے جاسوسی پر گرفتار

بھارتی شہر فیروز آباد میں اسلحہ فیکٹری میں کام...

کچھ لوگ میرے اور ثناء کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کررہے ہیں ثناء کے شوہر فخر کی چند گھنٹے پہلے کی پوسٹ

فلمسٹار ثناء کے شوہر فخر جعفری نے چند گھنٹے پہلے اپنے فیس بک اکائونٹ پر یہ پوسٹ لگائی کہ ” کچھ لوگ یہ کہہ کر میرے اور میری اہلیہ کے درمیان غلط فہمی پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ میں ہر ایک سے ان کے بارے میں بری باتیں کرتا ہوں ان کو برا بھلا کہتا ہوں، ان کو اپنی اہلیہ کے بارے میں ا چھی بری کہانیاں بنا کر بتاتا ہوں کیا میری کوئی رہنمائی کریگا کہ یہ سب کیا چل رہا ہے.؟ فخر نے سوالیہ نشان کے ساتھ پوسٹ کا اختتام کیا.
فخر جعفری کیجانب سے یہ پوسٹ لگائے جانے پر ان کے جاننے والوں کے ماتھے ٹھنکے ضرور تھے لیکن کسی کو اندازہ نہیں تھا کہ ثناء اور فخر کے

درمیان معاملات اس قدر خراب جا رہے ہیں کہ چند گھنٹوں‌کے بعد ثناء فخر سے علیحدگی کا اعلان کر دے گی.ثناء اور فخر دونوں کے دوست دونوں کی انکی علیحدگی کی وجوہات پر بات کرنے سے کترا رہے ہیں. لیکن ثناء نے جب سوشل میڈیا پر فخر سے علیحدگی کا اعلان کیا تو پھر فخر نے بھی سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ لگائی اور اپنی اور ثناء کی علیحدگی کی تصدیق کر دی.یاد رہے کہ دونو‌ں کی شادی 2008 میں ہوئی تھی ثناء کا فلمی بیک گرائونڈ تھا فخر کا فلمی بیک گرائونڈ‌نہیں تھا تاہم دونوں ایک دوسرے کے ساتھ کافی خوش بھی دکھائی دیتے تھے.