ایم کیو ایم رہنما کنور نوید جمیل برین ہیمبرج کے باعث اسپتال منتقل

0
29

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے ڈپٹی کنوینرکنور نوید جمیل کو طبیعت ناساز ہونے کی بنا پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

باغی ٹی وی : ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق کنور نوید جمیل کو برین ہیمرج ہوا ہے اور انہیں انتہائی تشویش ناک حالت میں کراچی کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے-

قومی اسمبلی نےآئندہ مالی سال 2022-23 کیلئے 278 کھرب روپےکے اخراجات کی منظوری دیدی

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم رہنما کو ہائی بلڈ پریشر کے باعث برین ہیمرج ہوا، اور انھیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہےذرائع کے مطابق گزشتہ روز طویل اسمبلی اجلاس اور ورک لوڈ کے باعث ان کی طبعیت خراب ہو گئی تھی۔

ترجمان ایم کیو ایم اور ایم کیو ایم کے کنوینئیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نےکارکنان اور عوام سے کنور نوید جمیل کی جلد صحت یابی کی دعا کی اپیل کی ہے۔

گزشتہ روز سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے حیدرآباد کے سابق ناظم کنور نوید جمیل نے کہا تھا کہ بجٹ عوام کے لیے بنتا ہے لیکن یہاں یکطرفہ بجٹ بنایا گیا ہے کراچی میں کوئی نیا کالج ، اسکول یا کوئی اسپتال نہیں بنا، لیاقت آباد سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، لیاقت آباد کے اسپتالوں کو بھی اپ گریڈ کردیتے۔

اجتماعی قربانی کرنا بھی سخت مشکل ہو گیا

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے کہا تھا کہ 2009 میں آصف زرداری نائن زیرو آئے تھے، آصف زرداری نے کہا تھا کہ چاہتا ہوں شہری اور دیہی تفریق ختم کردیں لیکن آصف زرداری کی سوچ ان کی جماعت کے نیچے لوگوں میں منتقل نہیں ہوتی ہے۔

کنورنوید جمیل نے سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں بد نصیب کراچی کا نمائندہ ہوں اور کراچی دنیا کا پانچواں بدترین سہولتوں کا شہر قرار پایا ہے محبتوں سے محبتیں بڑھتی ہیں، مسائل حل ہونا لوگوں کا حق ہے۔

خیال رہے کہ کنور نوید جمیل سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر اور رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینئیر ہیں۔

کراچی: شہریوں نے ڈاکو کو پکڑ کر زندہ جلا دیا

Leave a reply