کتے کی دھوم دھام سے شادی؛ باراتیوں نے بھنگڑے بھی ڈالے

0
28

کتے کی دھوم دھام سے شادی، باراتیوں نے بھنگڑے ڈالے.

اپنے پالتو کتے سے بے انتہا پیار کرنے والے جوڑے نے کتے کی شادی خوب دھوم دھام سے کی جس میں تمام رسومات ادا کی گئیں۔ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے قریب واقع گروگرام شہر میں ہوئی انوکھی شادی۔ ایک جوڑے نے اپنے کتے کی شادی بالکل انسانوں کی شادی کی طرح کی جس میں شادی کے دعوت نامے بھی چھپے، آن لائن بھی لوگوں کو دعوت دی گئی اور بھنگڑے بھی ڈالے گئے۔ ایک سو زائد مہمانوں کی تواضح لذیذ کھانوں سے کی گئی۔


مزید یہ بھی پڑھیں؛ 14 نومبر ذیابیطس کا عالمی دن؛ ذیابیطس کی وجوہات، بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
پی ٹی آئی کو خود کی شروع کی گئی بدتمیزی مہنگی پڑگئی؛ لندن میں ابسولوٹلی چور کے نعرے
امریکہ کو چین کے ساتھ تنازع میں نہیں گھسیٹا جائے گا. امریکن صدر جوبائیڈن
بلدیاتی الیکشن میں تاخیر کیس؛ ایم کیو ایم کی فریق بننے کی درخواست مسترد
کتے کی مالک جوڑی کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے ’ شیرو‘ کی شادی پڑوس میں رہنے والے خاندان کی ’ سوئٹی‘ سے کی جس میں تمام روایتی رسومات ادا کی گئیں۔ کتوں کے مالکان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے پالتو کتوں کو اپنے بچوں کی طرح پیار کرتے ہیں اور اسی لیے ان کی شادی بھی دھوم دھام سے کی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سری لنکا میں 2013 میں سری لنکا کے وزیرِ ثقافت نے پولیس کے کتوں کی دھوم دھام سے شادی کروانے کی شدید مذمت کی تھی وزیر کا کہنا تھا کہ کتوں کی شادی میں بدھ مت کی روایتی علامات کو استعمال کیا گیا۔ جبکہ پولیس نے سفید کپڑے والے پھولوں سے لیس پلیٹ فارم پر کتوں کے نو جوڑوں کی شادی روایتی انداز میں کی تھی. جبکہ کتیا دلہنوں نے سفید دستانے، شال اور ٹوپیاں جبکہ کتے دلہوں نے سرخ ٹائیاں پہنی تھیں۔ پولیس کے سپاہیوں نے اس پروقار تقریب میں تقربیاً ایک ہزار مہمانوں کو دودھ، چاول اور کیک پیش کیئے تھے. شادی کے بعد کتوں کے جوڑوں کو ہنی مون کے لیے پولیس کی وین میں پر فضا مقام نیوارا ایلیا لے جایا گیا تھا.

Leave a reply