بھٹوکی نگری میں‌ کتوں کا راج،21 جاںبحق،حکمران بے حس،عوام بے بس

0
27

کراچی:بھٹوکی نگری میں‌ کتوں کاراج،ایک اورشہری جاںبحق،حکمران بےحس،عوام بے بس ،مگربھٹوپھربھی زندہ ہے، اطلاعات کے مطابق کراچی میں آوارہ کتے کے کاٹنے سے ایک اور شہری جان کی بازی ہار گیا جس کے بعد رواں سال سندھ بھر میں کتے کے کاٹنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 21 ہو گئی۔

پاکستانیو!تمہارا وزیراعظم عمران خان ریاست مدینہ پر کامل یقین رکھتا ہے : صدر مملکت

کراچی سے ذرائع کے مطابق جناح ہسپتال کی سینئر ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ کتے کے کاٹنے سے جاں بحق ہونے والا 18 سالہ ذاکر خان نوری آباد کا رہائشی تھا۔سیمی جمالی کے مطابق ذاکر خان کو 3 ماہ قبل کتے نے کاٹا تھا تاہم اس نے اینٹی ریبیز ویکسین نہیں لگوائی تھی اور طبیعت خراب ہونے پر اسے 9 نومبر کو جناح اسپتال میں لایا گیا جہاں اس نے آج دم توڑ دیا۔

طوفان بلبل نے بھارت اور بنگلادیش میں تباہی مچادی ، 8 ہلاک،20 لاکھ افراد بے گھر

حکام کے مطابق اب تک کتے کے کاٹنے سے سندھ بھر میں 21 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔واضح رہے کہ کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں کتے کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔جناح ہسپتال کراچی میں گزشتہ ہفتے بھی سرجانی ٹاؤن کا رہائشی محمد سلیم سگ گزیدگی کے باعث دم توڑ گیا تھا۔

نبی رحمت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی راہ پرچلنے والا ہر قسم کی غلامی سےآزاد ہوجاتا ہے، عمران خان

رواں سال جناح ہسپتال میں کتے کے کاٹنے سے 10 افراد کی اموات ہو چکی ہیں جب کہ سندھ بھر میں 21 افراد سگ گزیدگی کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔دوسری طرف عوام کی خدمت کےدعویداراسلام آباد پر قبضے کے لیے مولانافضل الرحمن کو شہہ دینے میں مصروف ہیں اور عوام آزمائش میں مبتلا ہیں

33 ویں نیشنل گیمز کا آغاز، نیشنل گیمز کا میلہ سجنے سے قبل فل ڈریس ریہرسل

Tagsکتے

Leave a reply